نیب سکھر کی جانب سے مختلف کیسز میں مجرموںسے وصول کی گئی رقوم کے چیک حکومت سندھ کے حوالے

بدھ 22 فروری 2017 22:10

سکھر۔ 22فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 فروری2017ء) نیب سکھر کی جانب سے مختلف کیسز میں مجرموںسے وصول کی گئی رقوم کے چیک حکومت سندھ کے حوالے کیئے گئے۔

(جاری ہے)

اعلامیہ کے مطابق نیب سکھر میں مختلف کیسز میں مجرموںسے وصول کی گئی رقوم کے چیکس حکومت سندھ کے حوالے کرنے کی تقریب ڈئریکٹر جنرل نیب سکھر محمد الطاف باوانی کی زیر صدارت منعقد کی گئی جس میں چیف سیکرٹری سندھ کی طرف سے اسپیشل سیکریٹری فنانس سندھ شہاب قمر انصاری نے بھی شرکت کی ۔

اس موقع پر ڈی جی نیب سکھر محمد الطاف باوانی نے 24,797,290روپے کے چیکس اسپیشل سیکرٹری فنانس سندھ شہاب قمر انصاری کو سرکاری خزانے میں جمع کرانے کے لئے حوالے کیے۔ اعلامیہ کے مطابق نیب سکھر تا حال سندھ حکومت اور دیگر سرکاری محکموں کو32,4807ملین روپے حوالے کر چکی ہے ، تفصیلات کے مطابق حکومت سندھ کو 23,216,009 اسٹیٹ لائف انشورنس کارپویشن کو3,296,704اور اے جی سندھ کو5,967,988روپے حوالے کئے جاچکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں