ژوب, میونسپل کمیٹی کے چیرمین عبدالسلیم مندوخیل کا کینسر میں مبتلا ٹیچر کے بچوں کیلئے 14000ہزار روپے ماہانہ اعزازیہ مقرر

ہفتہ 21 جنوری 2017 22:09

ژوب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جنوری2017ء) گورنمنٹ ٹیچرز ایسوسی ایشن ژوب کی اپیل پر میونسپل کمیٹی کے چیرمین عبدالسلیم مندوخیل نے کراچی میں زیر علاج کینسر میں مبتلا ٹیچرسید نادر شاہ کے بچوں کیلئے یکم جنوری 2017سے 14000ہزار روپے ماہانہ اعزازیہ مقرر کیا ہے جو قابل تحسین ہے جس پرجی ٹی اے ژوب کے صدر فتح خان مندوخیل اور ضلعی کابینہ کے تمام عہدیدران نے میونسپل کمیٹی چیرمین عبدالسلیم مندوخیل کا شکریہ ادا کیا اور چیرمین کے اس انسان دوست اقدام کو سراہا جی ٹی اے صدر نے ان تمام لوگوں کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے جی ٹی اے ژوب کی مختصر اپیل پر کراچی میں زیر علاج کینسر میں مبتلا استاد کی علاج میں تعاون کرکے صوبہ بھر کے اساتذہ کی حوصلہ افزائی کی۔

ژوب میں شائع ہونے والی مزید خبریں