Shaoor Hayat Ka Shair - Hayat Abdullah - Article No. 2526

شعورِ حیات کا شاعر ۔ ۔۔۔حیات عبداللہ - تحریر نمبر 2526
حیات عبداللہ کی سب سے بڑی خوبی یہ ہے کہ وہ جتنے عمدہ شاعر ہیں اتنے ہی اچھے اور منجھے ہوئے نثر نگار بھی ہیں ۔ آپ نثر کے میدان میں بھی اپنی بے نظیر صلاحیتوں کا لوہا منوا چکے ہ
لقمان اسد
جمعرات 29 اپریل 2021
علم و حکمت بھی ہے لازم عاشقی کے دشت میں
واپسی کا اب کوئی بھی امکان ہی باقی نہیں
دور اتنا آگیا ہوں بے دلی کے دشت میں
خوب مجھ میں حوصلہ ہے مسکرانے کا حیات
بے رخی ، بے چارگی اور بے بسی کے دشت میں
عشق سچا ہے تو مجھ سے ملا آنکھیں
اس نے دنیا میں کچھ نہیں دیکھا
جس نے دیکھی نہیں خفا آنکھیں
چھوڑ آتا تمام دنیا کو
مجھ کو دیتیں اگر صدا آنکھیں
(جاری ہے)
کائنات علم و ادب میں اپنے نام اور شہرت کا ڈنکا بجانے والے شاعر کا اصل نام محمد حیات ہے ۔ آپ 4مئی 1967ءء کو ضلع لودھراں کی تحصیل کہروڑ پکا کے ایک مضافاتی گاؤں ''امیر پور سادات''میں سخاوت علی کے ہاں پیدا ہوئے۔ ابتدائی تعلیم گورنمنٹ مڈل سکول امیر پور سادات سے حاصل کی ۔ میٹرک کا امتحان گورنمنٹ ہائی سکول کہروڑ پکا سے امتیازی نمبروں میں پاس کیا ۔ گورنمنٹ اسلامیہ ڈگری کالج خانیوال سے ایف۔ اے کیا ۔ بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی ملتان سے بی ۔ اے ، ایم ۔اے سیاسیات جب کہ اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور سے ایم ۔ اے اردو ، اقبالیات اور ایم ۔ ایڈ کی ڈگری حاصل کی ۔ شعر کہنے کی ابتداء زمانہ طالب علمی سے کی ۔ لاہور سے تعلق رکھنے والے صدارتی ایوارڈ یافتہ نعت گو شاعر ''علیم ناصری ''سے باقاعدہ طور پر شاعری کے فن و رموز کے حوالے سے اصلاح لیتے رہے۔
عشق اترا ہے فقط افلاک سے
خیر تو ہے ، کیا ہوا ؟ کس نے کیا
آپ بھی رہنے لگے نمناک سے
تو ہی تو ہے رواں ، دواں دل میں
پھر شکست اس کو مل کے ہم دیں گے
ہجر آیا جو کل کلاں دل میں
ہوگئے معصوم سے بھی لوگ اب مطلب پرست
چار سو حرص و حوس کی چل پڑی آب و ہوا
دیکھ لو! ہیں پھول سے لب سب کے سب مطلب پرست
ہے خرابی ایک ہی بس لوٹ کر آتے نہیں
یہ مکمل کر لیں مطلب اپنا جب مطلب پرست
محو ہو تم کیوں حیات ان کے فریبِ حسن میں
خال و خد عیار ہیں ، رخسار و لب مطلب پرست
سہہ گئے ہم تری جدائی تک
بس وہی محبوب میرے بس وہی دلدار بس
ہیچ سب کا ہے سخن اورپست ہے سب کا عمل
رحمت اللعالمیں کا اعلیٰ ہے کردار بس
اشک آئے نہ اگر یادِ محمد میں کبھی
زندگی اس شخص کی بے کار بس، بے کار بس
Browse More Urdu Literature Articles

داستان عزم
Dastaan E Azm

محمد فاروق عزمی کا پرعزم اور پر تاثیر قلمی سفر
Mohammad Farooq Azmi Ka PurAzam Aur PurTaseer Qalmi Safar

حلیمہ خان کا تقسیم 1947 کے شہداء کو سلام
'Walking The Divide: A Tale Of A Journey Home'

ذہن اجالا
Zehen Ujala

”نگر نگر اِک نظر“ پر ایک طائرانہ نظر
Nagar Nagar Ik Nazar Per Aik Tairana Nazar

بیش قیمت تحقیقی مقالات پر مبنی کتاب’کم وبیش‘: (ایک جائزہ)
Besh Qeemat Tehqeeqi Muqalat Per Mabni Kitab Kam O Besh

ڈاکٹر زاہد عامر اور سقراط کا دیس
Dr Zahid Aamir Aur Suqrat Ka Dees

”ادب اطفال کا اُبھرتا ہوا ستارہ۔ راج محمد آفریدی“
Adab Ittefal Ka Ubharta Hua Sitara - Raj Mohammad Afridi

تہذیبِ سخن ( شعری مجموعہ)
Tehzeeb E Sukhan

ڈاکٹر فرید پراچہ کی " عمر رواں"
Dr Farid Paracha Ki Umer E Rawaan

'خاک ہو جانے تک' – ایک تبصرہ
Khaak Hoo Jane Tak - Aik Tabsara

شعورِ حیات کا شاعر ۔ ۔۔۔حیات عبداللہ
Shaoor Hayat Ka Shair - Hayat Abdullah