Burmi Biryani Recipe In Urdu

برمی بریانی بنانے کی ترکیب

Urdu cooking recipe of Burmi Biryani, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Burmi Biryani is a Biryani And Pulao, and listed in the biryani aur pulao. its preparation time is only 20 minutes and it's making time is just 30 minutes and it serves upto 5 people. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.
Burmi Biryani Recipe In Urdu

تیاری کا مکمل وقت

20 منٹ

پکانے کا وقت

30 منٹ

کتنے لوگوں کیلئے ہے

5 افراد

Ingredients - اجزاء

1 چکن 500 گرام
2 چاول 300 گرام
3 نمک حسب ذائقہ
4 ادرک (پسا ہوا) ایک کھانے کا چمچ
5 لہسن (پسا ہوا) ایک کھانے کا چمچ
6 پیاز (باریک کٹا ہوا) 2 عدد
7 دہی 250 گرام
8 گرم مصالحہ (ثابت) حسب ضرورت
9 خشک آلو بخارا (سلائسز) 50 گرام
10 ہلدی ایک چائے کا چمچ
11 ہرا دھنیا 1/4 گٹھی
12 پودینہ 1/4 گٹھی
13 ہری مرچیں (لمبائی کے رخ کٹی ہوئی) 4 عدد
14 کیوڑہ 2 کھانے کی چمچ
15 کھانے والے رنگ (سرخ ، سبز) چند قطرے
16 گھی ایک کپ
17 ٹماٹر (باریک کٹے ہوئے) 3 عدد
18 سرخ مرچ (پسی ہوئی) ایک چائے کا چمچ
19 اسپا گیٹی (ابلی ہوئی) 100 گرام

Step by Step Instructions - تیار کرنے کی ترکیب

  1. 1ایک گہری کڑاہی میں آدھا کپ گھی گرم کر کے پیاز فرائی کر لیں اور جب وہ سنہری ہوجائیں تو آدھی مقدار میں پیاز نکال لیں
  2. 2 لہسن، ادرک کا پیسٹ اور چکن ڈال کر بھونیں یہاں تک کہ چکن نرم ہوجائے
  3. 3 اب چکن میں گرم مصالحہ، دہی، آدھا چائے کا چمچ ہلدی، سرخ مرچیں اور نمک شامل کرکے پین کو ڈھک دیں تاکہ چکن اچھی طرح پک جائے
  4. 4 ایک اور پین میں پانی اور بقایا ہلدی مکس کر کے اس میں چاول ابال لیں اور اس دوران چکن میں ابلی ہوئی اسپاگیٹی، ہرا دھنیا، ہری مرچیں، پودینے کے پتے، آلو بخارا اور ٹماٹر بھی شامل کر کے چولھا بند کردیں
  5. 5 جب چاول ایک کنی رہ جائیں توا س کی تین تہیں چکن مصالحے کے اوپر ڈال کر کرش کئے ہوئے پیاز چاروں طرف پھیلا دیں
  6. 6 چاولوں پر کیوڑے کے چند قطرے، سرخ سبز رنگ اور آدھا کپ پگھلا ہوا گھی ڈال کر دم پر رکھ دیں
  7. 7 بریانی تیار ہوجائے تو گرم گرم سرو کریں

متعلقہ پکوان

(3136) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Biryani And Pulao - مزید بریانی پلاؤ

More Recipes - مزید تراکیب