جے آئی ٹی دستاویزات خود ساختہ اور غیر تصدیق شدہ ہیں‘
رپورٹ سپریم کورٹ کا فیصلہ نہیں ،مریم اورنگزیب
پیر 17 جولائی 2017 16:26
(جاری ہے)
شریف خاندان کی طرف سے پیش کئے گئے تمام کاغذات تصدیق شدہ ہیں انہوں نے کہا کہ جے آئی ٹی کی رپورٹ کا والیم 10 چھپایا جارہا ہے۔
جے آئی ٹی کے والیم 10 کو بھی منظر عام پر لانے کی درخواست کی ہے۔ جے آئی ٹی وزیراعظم کے تین ‘ شہباز شریف کے دو ادوار میں کرپشن کا الزام نہ لگا سکی۔ مریم اورنگزیب نے مزید کہا جے آئی ٹی کے اختیارات کے تجاوز کے حوالے سے درخواست دائر کی ہے۔ پشاور میں دہشت گردی کے واقعے کی مذمت کرتے ہیں۔ دہشت گرد اپنے مقصد میںکبھی کامیاب نہیں ہوسکتے وہ وقت دور نہیں جب ملک دہشت گردی کی لعنت سے پاک ہوگا۔ جے آئی ٹی کی دستاویزات خود ساختہ اور غیر تصدیق شدہ ہیں کس قانون کے تحت جے آئی ٹی اپنا کام جاری رکھے ہوئے ہے۔ جے آئی ٹی پر آج بھی اپنے تحفظات برقرار ہیں۔ جے آئی ٹی کی طرف سے استعمال کی گئی زبان سے ثابت ہوتا ہے کہ رپورٹ بدنیتی پر مبنی ہے۔ انہوں نے مزیدکہا کہ مخالفین اور کرپٹ ٹولے کی سازشیں پوری قوم نے دیکھیں۔ سازسی ٹولہ آج تین مرتبہ منتخب ہونے والے وزیراعظم پر الزام لگا رہا ہے۔ سپریم کورٹ پر گندے کپڑے ٹانگنے والے آج اس کے تحفظ کی بات کرتے ہیں۔ اس وزیراعظم پر سوال اٹھا رہے ہیں جس نے تین نسلوں کا حساب دیا۔ احتساب کی بات کرنے والے اپنے احتساب اداروںکو ہی بند کردیتے ہیں۔ تین عدالتوں سے مفرور آئین اور قانون کی پاسداری کی بات کرتا ہے۔ عدالت نے پوچھا کہ جے آئی ٹی کی دستاویزات تصدیق شدہ ہیں جواب نفی میں ملا۔ محمد نواز شریف ملک کی اعلیٰ عدلیہ سے بھی سرخرو ہونگے۔ مریم اورنگزیب نے کہا جس دن والیم 10سامنے آئے گا تو سب معلوم ہوجائے گا کہ جے آئی ٹی میں کیا ہوا۔ تصویر لیک کرنے والے کے معاملے پر سخت نوٹس لیا گیا ہے۔ وزیراعظم اور ان کے خاندان کے کاروبار کے ساتھ کرپشن کا کوئی کیس نہیںجوڑاجاسکا۔ رپورٹ کا والیم 10 سپریم کورٹ سے بھی چھپایاجارہا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.