نائن الیون حملوں کی یاد میں تقاریب، ٹرمپ کی کابینہ سمیت شرکت
ہم ہلاک شدگان کی تعزیت کرتے ہیں، ہم اٴْنھیں عزت کی نگاہ سے یاد کرتے ہیں،ہم اٴْنھیں کبھی بھی نہیں بھلائیں گے،ٹرمپ کا خطاب
منگل 12 ستمبر 2017 12:54
(جاری ہے)
ٹرمپ نے پینٹاگان میں حملوں کی یاد میں منعقدہ تقریب میں بھی شرکت کی، جسے اغوا کیے گئے چار کمرشل جیٹ طیاروں میں سے ایک نے شدید نقصان پہنچایا۔ پینٹاگان کے سامنے منعقدہ تقریب میں ٹرمپ نے کہا کہ اٴْس سیاہ دِن کی دہشت گردی اور برہمی ہماری یادداشت کا ایک مستقل حصہ بن چکی ہے۔
ہلاک شدگان کا حوالہ دیتے ہوئے، ٹرمپ نے کہا کہ ہم اٴْن کے لیے تعزیت کرتے ہیں، ہم اٴْنھیں عزت کی نگاہ سے یاد کرتے ہیں، ہم اس بات کا عہد کرتے ہیں کہ ہم اٴْنھیں کبھی بھی نہیں بھلائیں گے۔وزیر دفاع جِم میٹس نے کہا کہ 2001ء کے حملوں کے بعد ہماری قوم مضبوطی سے یک جان ہو کر کھڑی ہوگئی۔ بہادری اور ہمدردی کے مثالی جذبات دیکھے گئے۔نائب صدر مائیک پینس پنسلوانیا کے شہر شینکس ویل گئے جہاں ہائی جیک ہونے والا دوسرا طیارہ گر کر تباہ ہوا۔ادھر اپنے بیان میں امریکی وزیر خارجہ ٹلرسن نے کہا کہ امریکہ 11 ستمبر 2001ء کے دہشت گرد حملوں میں ہلاک ہونے والوں کو یاد کرتا ہے، جب کہ اٴْن دلیروں کو عزت کی نگاہ سے دیکھتا ہے جنھوں نے دلیری سے لڑتے ہوئے کئی جانیں بچائیں، یہاں تک کہ اٴْنھوں نے اپنی جانیں تک نثار کر دیں۔گیارہ ستمبر کے دہشت گرد حملوں کی برسی کے موقع پر، اٴْنھوں نے کہا کہ امریکی قوم کی دلیری کی رقم کردہ مثالیں شیطانی عمل کا سامنا کرنے کے دوران حوصلہ مندی کی علامت بن چکی ہیں۔بقول اٴْن کے حالانکہ اٴْس روز ہمارا ملک زخمی ہوا، آج ہم دنیا کو یہ بات یاد دلانا چاہتے ہیں کہ دہشت گردی کے ہتھکنڈوں سے امریکہ کو کبھی شکست نہیں دی جا سکتی۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
سعودی عرب، جدہ، مدینہ اور رابغ میں اسکول بند
-
ایلون مسک کی چینی وزیراعظم لی کیانگ سے ملاقات
-
سعودی ولی عہد سے کویتی، عراقی وزیر اعظم کی ملاقات
-
پیاراندھا ہوتا ہے، نوجوان نے روبوٹ سے شادی کرنے کا اعلان کر دیا
-
ٹورنٹو میں یوم خالصہ کی تقریب ،کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے بھی شرکت کی
-
سعودی ریلوے میں ضوابط کی خلاف ورزیاں، 20 ہزار ریال تک جرمانے کی تجویز
-
وائٹ ہائوس کی میڈیا نمائندگان کیلئے تقریب کے دوران فلسطینیوں کے حق میں مظاہرہ
-
دبئی، 35 ارب ڈالر کی لاگت سے آل مکتوم انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی توسیع کا آغاز
-
کیٹ مڈلٹن کی بہن کو جلد ہی رائل ٹائٹل ملنے کا امکان
-
رفح پر امکانی اسرائیلی حملہ ، اسرائیل امریکہ کو اعتماد میں لے گا ، جان کربی
-
برطانیہ، پناہ گزینوں کیخلاف آپریشن آئندہ ہفتے شروع ہوگا
-
ٹک ٹاک کاایک بار پھر امریکا میں اپنی ایپ بیچنے سے انکار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.