عامر لیاقت نے فلمی دنیا میں قدم رکھنے کا ارادہ ظاہرکردیا
میں اور طوبیٰ ایک ساتھ فلم میں کام کریں گے تو فلم سینسر بھی کم ہی ہو گی
سید فاخر عباس پیر 10 دسمبر 2018 22:23
(جاری ہے)
انکا کہنا تھا کہ میں بہت کھلے ذہن کا مالک ہوں اور میں طوبیٰ کو فلم انڈسٹری میں اس لئیے بھی کام کرنے کی اجازت دوں گا کہ مجھے اپنی دوست پر اعتماد ہے۔
انکا کہنا تھا کہ اگر میں اور طوبیٰ اکٹھے فلم کریں گے تو وہ سینسر بھی کم ہوگی انہوں نے یہ بھی بتایا کہ وہ نیٹ فلیکس کے بینر تلے فلم بنا سکتے ہیں۔اس موقع پر دونوں نے بتایا کہ ان کی پانچ سال سے دوستی ہے۔طوبیٰ کا کہنا تھا کہ میں نے عامر لیاقت سے بہت کچھ سیکھا اور کبھی ان کی ڈانٹ سے نہیں روئی مگر ان کو پریشان دیکھ کر رو دیتی ہوں۔انہوں نے بتایا کہ میں اپنے شوہر عامر لیاقت کو پینتھر کہہ کر بلاتی ہوں کیونکہ ان جیسی طاقت کسی میں نہیں یہ کئی کئی گھںٹے کام کرتے رہتے ہیں۔عامر لیاقت نے کہا کہ میری دوسری شادی پر لوگوں نے بہت پراپیگنڈا کیا مگر میں نے برداشت کیا۔انکا کہنا تھا کہ 17 سالوں میں حالات کی تمازت نے میرا چہرہ جھلسا دیا تھا اور اب میں طوبیٰ کی چھاوں میں ہوں اور یہ ایسی چھاوں ہے کہ اس کی مثال نہیں ملتی کیونکہ طوبیٰ جنت میں لگے درخت کا نام ہے اور میری بیوی اس کی عملی تصویر ہے۔انہوں نے یہ بھی بتایا کہ عامر لیاقت نے انکشاف کیا کہ میں نے طوبیٰ کو شادی کی پیشکش کی تو یہ خاموش ہو گئیں تو میں نے گھٹنوں پر بیٹھ کر انہیں ایک گلاب کا پھول پیش کیا جس پر یہ بہت گھبرا گئیں ۔تاہم عامر لیاقت کا کہنا تھا کہ میں اپنی شادی سے بہت خوش ہوں۔مزید اہم خبریں
-
اسٹاک مارکیٹ میں مسلسل دوسرے دن بدترین مندی
-
گورنرپنجاب بلیغ الرحمن سے کرغزستان کے اعزازی قونصل مہرکاشف یونس کی ملاقات
-
گاڑی کے لئے پلاٹنم کیٹگری نمبر پلیٹ کی فیس 10لاکھ مقرر کرنے پر اتفاق
-
ایل پی جی سستی کر دی گئی
-
احد چیمہ سے برطانوی ہائی کمیشن کی ڈویلپمنٹ ڈائریکٹر جو موئیر کی ملاقات، دوطرفہ تعلقا ت پر گفتگو
-
خصوصی اقتصادی زونز میں سستی بجلی کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے اقدامات کی ضرور ت ہے، احسن اقبال
-
سردارایازصادق سے قطر کے سفیر کی ملاقات ،دوطرفہ تعلقا ت پر گفتگو
-
وزیر قانون و انصاف سے امپلی مینٹیشن مینارٹی رائٹس فورم اور کرسچن لائرز ایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات،اقلیتوں کے حقوق کے نفاذ بارے تبادلہ خیال
-
ن لیگ، پیپلزپارٹی، ایم کیوایم کے علاوہ ہرسیاسی جماعت کے ساتھ بیٹھنے کو تیار ہیں
-
قومی ترقی کی عظیم جدوجہد میں ہمارے جواں ہمت محنت کشوں کا کردار کلیدی اہمیت کا حامل ہے،یوسف رضا گیلانی
-
عمران خان سمیت کسی بھی سیاسی لیڈر سے کوئی رابطہ نہیں، شیخ رشید
-
شہبازشریف عالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس میں شرکت کے بعد وطن واپس پہنچ گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.