تحریک انصاف جیکب آباد کا اجلاس، کوئٹہ میں جلسے میں بھرپورشرکت کافیصلہ

پیر 15 مئی 2017 21:23

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 مئی2017ء) پاکستان تحریک انصاف جیکب آباد کا اجلاس، کوئٹہ میں ہونے والے جلسے میں بھرپورشرکت کافیصلہ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف ضلع جیکب آباد کااجلاس پٹھان ہائوس میں ریجنل جوائنٹ سیکریٹری رازخان پٹھان کی صدارت میں ہوا اجلاس میں مولابخش برڑو،ڈاکٹر مٹھل نوناری،رضوان احمد سومرو،غلام سرورمستوئی سمیت ضلع بھر کارکنان نے شرکت کی اجلاس میں 19مئی کو چیئر مین پی ٹی آئی عمران کے ہونے والے جلسے میں بھرپور شرکت کا عزم کیاگیااور فیصلہ کیاگیا کہ زیادہ سے زیادہ لوگوں جلسے میں شرکت کی دعوت دینے کے لیے کمیٹی تشکیل دی گئی ۔

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں