جیکب آباد پولیس کا جرائم پیشہ انعام یافتہ ڈاکوؤں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری

پولیس کا مختلف علاقوں میں گرینڈ آپریشن، گھر اور کمین گاہیں مسمار و نذر آتش، 10 سے زائد مشتبہ افراد گرفتار

جمعرات 9 مئی 2024 22:45

جیکب آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 مئی2024ء) جیکب آباد پولیس کا جرائم پیشہ انعام یافتہ ڈاکوؤں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، پولیس کا مختلف علاقوں میں گرینڈ آپریشن، گھر اور کمین گاہیں مسمار و نذر آتش، 10 سے زائد مشتبہ افراد گرفتار۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جیکب آباد میں پولیس کی جانب سے جرائم پیشہ و انعام یافتہ ڈاکوؤں کے خلاف شروع کیا گیا آپریشن جاری ہے، پولیس نے تحصیل گڑہی خیرو کے تھانہ دوداپور اور تھانہ پنہوں بھٹی کی حدود میں مختلف علاقوں میں ایس ایس پی سید سلیم شاہ کی نگرانی میں گرینڈ آپریشن کیا، پولیس کے مطابق گرینڈ آپریشن 10 لاکھ انعام یافتہ ڈاکو امان اللہ ڈاھانی، بہار عرف بہارو ڈاھانی اور اس کی گینگ کے دیگر ڈاکوؤں خانو ڈاھانی، اکرم ڈاھانی، سردارو ڈاھانی اور دیگر کی گرفتاری کے لیے کیا مذکورہ ڈکیت قتل، ڈکیتی، پولیس مقابلے، بھتہ خوری سمیت دیگر سنگین مقدمات میں پولیس کو مطلوب ہیں، آپریشن میں بکتر بند گاڑیوں اور جدید مشنری کے ساتھ پولیس کی بھاری نفری شامل تھی، پولیس نے آپریشن کے دوران 10 سے زائد مشتبہ افراد کو گرفتار کیا، گرینڈ آپریشن کے دوران ڈکیتوں اور ان کے سہولت کاروں کے گھروں اور کمین گاہوں کو مسمار کرکے نذر آتش کیا گیا،ایس ایس پی کا کہنا ہے کہ ضلع بھر میں جرائم پیشہ ڈکیتوں کے خلاف آپریشن جاری رہے گا۔

متعلقہ عنوان :

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں