جیکب آباد، شہر کے قدیمی قبرستان میں نالیوں کاگنداپانی داخل ہونے لگا

جمعہ 26 مئی 2017 23:48

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مئی2017ء)جیکب آباد انتظامیہ کی نااہلی کے باعث شہر کے قدیمی قبرستان میں نالیوں کاگنداپانی داخل ہونے لگا ،چاردیواری نہ ہونے کی وجہ سے آوارہ جانور قبروں کی بے حرمتی کا باعث بننے لگے تفصیلات کے مطابق جیکب آباد شہرکے قدیمی افضل بابا قبرستان میں ضلع انتظامیہ کی نااہلی کے باعث نالیوں کا گنداپانی قبرستان میں داخل ہورہاہے جس کے باعث کئی قبروں کے نام ونشان بھی مٹ چکے ہیں جبکہ اپنے پیاروں کی قبروں پر فاتح خوانی کے لیے آنے والے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہاہے جبکہ قبرستان کی چاردیواری کافی عرصے سے گرچکی ہے اور چاردیواری نہ ہونے کے باعث آوارہ جانور قبرستان میں داخل ہوکر قبروں کی بے حرمتی کاباعث بن رہے ہیں سماجی رہنمائوں کی جانب سے کئی بار ضلع انتظامیہ کو درخواست کے باوجود کوئی اقدامات نہیں کیے جارہے معلوم ہواہے کہ شہرمیں قائم قبرستانوں کی چاردیواری اور قبرستا ن میں صفائی کی کروڑوں روپے کے فنڈز مختلف اوقات میں ریلیزکیے جاچکے ہیں مگر وہ تمام فنڈز ہڑپ کرلیے گئے ہیں شہرکے قدیمی افضل بابا قبرستان سمیت ،نمائش گرائونڈ قبرستان ،جان جیکب قبرستان ،پھول باغ قبرستان کی حالت بھی انتہائی خراب ہے نمائش گرائونڈ قبرستان کے متعلق معلوم ہواہے کہ قبرستان کی چاردیواری اور قبرستان کے اندر صٖفائی کے لیے بھی لاکھوں روپے کے فنڈز ریلیزہوچکے ہیں مگر قبرستان کا کام تعطل کا شکارہے دوسری جانب شہرمیں قائم تمام قبرستانوں پر قبضہ مافیانے قبضے بھی کرلیے ہیں جبکہ مزید قبضوں کاسلسلہ بھی جاری ہے جس کی وجہ سے قبرستا ن تنگ ہوچکے ہیں اورشہری اپنے پیاروں کو دفنانے کے لیے پریشان نظر آتے ہیں معلوم ہواہے کہ شہر میں قائم قبرستانوں میں اپنے پیاروں کو دفنانے کے لیے شہری ہزاروں روپے بھتہ بھی دیتے ہیں ،سیاسی سماجی تنظیموں کے رہنمائو ں حماد اللہ انصاری ،دلمراد لاشاری ،صاحب خان چانڈیو، زاہد کھرل ،اعجازمیمن ،ہدایت اللہ رند اوردیگرنے کہاہے کہ شہرمیں واقع قبرستانوں کی حالت انتہائی خراب ہے قبرستانوں میں نالیوں کا گنداپانی اورآوارہ جانوروں کا عذاب ہے انہوںنے مطالبہ کیاہے کہ شہرمیں قائم قبرستانو ں کی چاردیواری تعمیر کرکے قبروں کو بے حرمتی سے بچایاجائے ۔

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں