ملک کے تین سابق وزرائے اعظم پیپلزپارٹی کے گڑھ جیکب آباد کو فتح کرنے کیلئے متحد ہوگئے
2018کے عام انتخابات میں ضلع کی دوقومی اورتین صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر اپنے متفقہ امیدوار لانے کا فیصلہ
بدھ 5 جولائی 2017 23:08
(جاری ہے)
تفصیلات کے مطابق ضلع جیکب آباد گذشتہ کئی دہائیوں سے پاکستان پیپلزپارٹی کا گڑھ رہاہے اورضلع کی تمام نشستو ں پر پیپلزپارٹی کے امیدوار کامیاب ہوتے رہے ہیں پیپلزپارٹی کو ضلع جیکب آباد میں شکست دینے کے لیے مختلف اتحاد بنائے گئے مگر وہ اتحاد پیپلزپارٹی کوشکست دینے میں ناکام ثابت ہوئے اب ملک کے تین سابق وزرائے اعظم میرظفراللہ خان جمالی ،محمد میاں سومرواور میرہزار خان کھوسو پیپلزپارٹی کے گڑھ ضلع جیکب آبادکو فتح کرنے کے لیے متحد ہوچکے ہیں تین سابق وزرائے اعظم کی جانب سے 2018کے عام انتخابات میں پیپلزپارٹی کوشکست دینے کے لیے ضلع جیکب آبادکی دوقومی اور تین صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر اپنے متفقہ امیدوار لانے کافیصلہ کیاہے اتحادمیں محمد میاں سومرو ،میرظفراللہ خان جمالی ،میرہزار خان کھوسو ،سردار سخی عبدالرزا ق کھوسو ،محمد اسلم ابڑوسمیت ضلع جیکب آباد کی اہم برادریاں اورسیاسی شخصیات شامل ہیں جبکہ پیپلزپارٹی مخالف اتحاد کی سربراہی سابق نگراں وزیر اعظم محمد میاں سومروکے حوالے کی گئی ہے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 208پر محمد میاں سومروخود امیدوارہوں گے جبکہ دیگر نشستوں این اے 209اور پی ایس 15,14,13پر ابھی امیدوارو ں کے حوالے سے غورکیاجارہاہے ملک کے تین سابق وزرائے اعظم کا اتحاد قائم ہونے کے بعد پیپلزپارٹی نے بھی مختلف شخصیات سے رابطوں کا سلسلہ تیز کردیاہے اور پیپلزپارٹی کے گڑھ ضلع جیکب آباد کو بچانے کے لیے عوام سے رابطے بھی تیز کردیے ہیں دوسری جانب محمد میاں سومرونے سابق نگراں وزیر اعظم میر ہزار خان کھوسواور سابق وزیر اعظم میر ظفراللہ خان جمالی سے ملاقاتوں کاسلسلہ تیزکردیاہے اس سلسلے میں رابطہ کرنے پر سابق نگراں وزیر اعظم محمد میاں سومرو نے کہاہے کہ اپنے دوستوں سے رابطے میں ہیں عام انتخابات میں ضلع جیکب آباد میں اپنے دوستوں سے مشاورت کے بعد متفقہ امیدوار کھڑے کیے جائیں گے جیکب آباد کی عوام ہمارے ساتھ ہے اور انشاء اللہ ہمارے تمام امیدوار کامیاب ہوںگے ۔
متعلقہ عنوان :
جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
جیکب آباد میں شدید گرمی کا راج ،درجہ حرارت 47.5تک جا پہنچا
منافع خوروں کو بے لگام اشیاء خوردونوش کے من مانے ریٹ وصول
جیکب آباد ضلع انتظامیہ کی جانب سے 9 مئی یوم سیاہ کے طور پر منایا
جیکب آباد میں منافع خور بے لگام
جیکب آباد میں سندھ فوڈ اتھارٹی غیر فعال ،عملہ مقرر لیکن کئی ماہ سے دفتر قائم نہیں کیا جاسکا
جیکب آباد، 9 مئی کو یوم سیاہ کے طور پر منایا گیا
جیکب آباد میں بلدیہ ملازمین کی جانب سے سانحہ 9 مئی کے خلاف اور سیکورٹی اداروں کی حمایت میں ریلی نکالی ..
جیکب آباد میں سندھ فوڈ اتھارٹی غیر فعال ، عملہ مقرر لیکن کئی ماہ سے دفتر قائم نہیں کیا جاسکا
جیکب آباد میں 9 مئی کو یوم سیاہ کے طور پر منایا گیا، ڈی سی کی قیادت میں ریلی نکالی گئی
جے یو آئی میڈیا سیل کی جانب سے میڈیا کانفرنس 12 مئی کو ڈسٹرکٹ کونسل ہال جیکب آباد میں ہوگی
جیکب آباد پولیس کا جرائم پیشہ انعام یافتہ ڈاکوؤں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری
جیکب آباد میں منافع خور بے لگام ، آٹے کی قیمت میں کمی ہونے کے باوجود ہوٹل مالکا ن بدستور روٹی 20روپے ..
جیکب آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
وزیراعلیٰ پنجاب نے طلبہ کیلئے لیپ ٹاپ سکیم کی منظوری دیدی
-
100اور1500والے بانڈز کی قرعہ اندازی15مئی کو ہو گی
-
برائلر گوشت کی قیمت میں32روپے کلو اضافہ
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 73357پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا
-
وزیراعظم محمدشہبازشریف کا متحدہ عرب امارات کے شاہی خاندان کے رکن شیخ ھزاع بن سلطان بن زید آل نیہان کےانتقال پر اظہار تعزیت
-
گورنرسندھ کے معاملے پر ہم نے مسلم لیگ ن سے کوئی گارنٹی نہیں مانگی، خالد مقبول
-
بیرون ملک پاکستانیوں نے اپریل میں 2.8 ارب ڈالرز بھیجے
-
شمالی وزیرستان، لڑکیوں کے نجی اسکول کو دھماکے سے اڑا دیا گیا
-
چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان کی گوادر کے علاقے میں معصوم مزدورں کے قتل پر اظہار افسو س
-
سعودی اور پاکستانی کمپنیوں کے درمیان سرمایہ کاری کے معاہدے طے پاگئے،جام کمال
-
وزیر اعظم شہبازشریف کی ملکی برآمدات کو مزید مسابقتی بنانے کے حوالے سے فوری اقدامات کرنے کی ہدایت
-
9 مئی ریلی کیس،بیرسٹرگوہر،عمرایوب کی عبوری ضمانت منظور