زرداری اینڈ کمپنی نے سندھ میں کرپشن کے ریکارڈقائم کردئیے ہیں،سندھ کے ادارے کرپشن کی نظر ہوچکے ہیں، علامہ راشد محمود سومرو
دینی جماعتوں کے اتحاد کی بحالی کا جلد اعلان ہوجائے گا، جے یو آئی ضلع جیکب آباد کے صدر کی قیادت میں ملنے والے وفد سے گفتگو
جمعہ 28 جولائی 2017 22:26
(جاری ہے)
ان خیالات کا اظہار انہوں نے جے یو آئی ضلع جیکب آباد کے صدر ڈاکٹر اے جی انصاری کی قیادت میں ملنے والے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، اس موقع پرعلامہ ناصر محمود سومرو، جے یو آئی تعلقہ جیکب آباد کے صدر مولانا عبدالجبار رند، مولانا حسین احمد جکھرانی اور دیگر بھی موجود تھے، علامہ راشد محمود سومرو نے مزید کہا کہ سندھ میں کرپشن کی وجہ سے ادارے تباہ ہوچکے ہیں ترقیاتی منصوبوں کے نام پر اربوں کے فنڈز کاغذوں میں ہڑپ کردئیے جاتے ہیں سندھ کے شہری اور دیہی علاقے تباہی کا منظر پیش کررہے ہیں، سندھ حکومت اپنے کرپٹ لوگوں کو بچانے کے لیے اسمبلی میں قانون سازی کرنے میں مصروف ہے سندھ کی عوام اب بیدار ہوچکی ہے کرپٹ لوگوں کا گھیرا تنگ کیا جائے گا، انہوں نے کہا کہ آئندہ انتخابات میں جے یو آئی ایک نئی قوت کے طور پر سامنے آئے گی سندھ کے عوام کی نظریں اب دینی جماعتوں پر ہے انشا ء اللہ کرپٹ اور عوام دشمن سیاستدانوں کو عبرتناک شکست دیں گے، انہوں نے کہا کہ جے یو آئی کی قیادت دینی جماعتوں کے اتحاد کی بحالی کے لیے کوشاں ہے اورسلسلے میں جے یو آئی کے مرکزی سیکریٹری جنرل و دپٹی چیئرمین سینٹ مولانا عبدالغفور حیدری کی قیادت میں قائم کمیٹی نے تمام دینی جماعتوں کے قائدین سے ملاقاتیں کی ہیں تمام دینی جماعتیں اتحاد کی بحالی کے لیے مخلص ہیں انشاء اللہ جلد عوام کو خوشخبری دیں گے، انہوں نے کہا کہ دینی جماعتوں کا اتحاد وقت کی ضرورت ہے اتحاد سے اسلام دشمنوں کو شکست دیں گے۔
متعلقہ عنوان :
جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
ترقی پسند پارٹی کا مہنگائی، بیروزگاری، بدامنی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ اور دھرنا
جیکب آباد پولیس کا جرائم پیشہ افراد کے خلاف گرینڈ آپریشن، ڈاکوؤں کے متعدد ٹھکانے مسمار و نذر آتش
جیکب آباد میں مسلح افراد نے موٹر سائیکل چھین لی، خارانی برادری کا احتجاجی دھرنا، ٹائر نذر آتش
جیکب آباد میں فریج میں گیس بھرتے ہوئے کمپریسر دھماکے سے پھٹ گیا، 2 افراد زخمی
جمعیت علماء اسلام کی جانب سے عظیم الشان سیرت النبی ﷺکانفرنس 11 مئی کو ہوگی
جیکب آباد میں نامعلوم چور مندر سے قیمتی سامان لے اڑے
جیکب آباد کی جمس ہسپتال سے 2نومولود جڑواں بھائیوں کی لاوارث حالت میں لاشیں برآمد
جیکب آباد انتظامیہ قومی انسداد پولیو مہم میں مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام، 75بچوں کو پولیو کے قطرے ..
جیکب آباد کی سرکٹ ہائوس میں نجی جیل قائم کرنے والے ایس ایچ او کے خلاف ایس ایس پی نے کارروائی نہ کی
جیکب آبادکے جمس ہسپتال سے 2نومولود جڑواں بھائیوں کی لاوارث حالت میں لاشیں برآمد
جیکب آباد ، پولیس وردی میں ملبوس ڈاکوئوں نے گاڑی چھین لی
جیکب آباد میں کلاس کی چھت کا پلستر گرنے سے معصوم طالبہ زخمی ہو گئی
جیکب آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
قوم اور پاکستان نو مئی کے مجرموں کو بھولے ہیں نہ بھولیں گے
-
پاکستان اور عالمی بنک اصلاحات اور ترقی کے ایجنڈے کو آگے بڑھانے کے لئے پارٹنرشپ فریم ورک پر کام کرنے پر متفق
-
وزیر اعظم شہباز شریف سے ازبکستان کے وزیر خارجہ کی ملاقات،تجارت، معیشت، سیکورٹی، دفاع، سماجی روابط اور دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال
-
تکنیکی و فنی تعلیم کو یکساں کرنے اور بیرون ملک پاکستانی افرادی قوت کیلئے پاکستان سکل کمپنی اور سکل ڈویلپمنٹ فنڈ کے قیام کافیصلہ
-
صدرآصف زرداری کوئٹہ کا 3 روزہ دورہ مکمل کر کے اسلام آباد روانہ
-
33 سی ایم اسپیشل پراجیکٹس کی ٹائم لائن کے اندرتکمیل کے لیے ہدایات جاری
-
وزیراعلیٰ مریم نواز سے ترکمانستان کے سفیر عطاجان نورلیو یچ مولاموف کی ملاقات،تجارتی تعلقات بڑھانے پر اتفاق
-
وزیراعلیٰ مریم نواز سے جمہوریہ قازقستان کے سفیر کی ملاقات، شہدا کے بچوں کیلئے قازقستان میں سٹڈی کیلئے سکالرشپ کا اعلان
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے عالمی بینک کے نائب صدر برائے جنوبی ایشیا کی ملاقات
-
پنجاب بھر میں سرکاری سکولوں کو آئوٹ سورس کرنے کے منصوبے پرکام شروع
-
گھروں پر کوڑا ٹیکس لگانے کے لیے سمری تیار
-
شیرافضل مروت کے ساتھیوں اور یوٹیوبرمیں جھگڑا سوال کرنے پر جھگڑا ہوگیا ،بعد میں صلح ہوگئی