قصور پولیس کا سرچ آپریشن، 36ملزمان گرفتار،اسلحہ و منشیات برآمد

منگل 21 مارچ 2017 10:41

قصور۔21 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مارچ2017ء) نیشنل ایکشن پلان کے تحت قصورمیں پولیس کے سرچ آپریشن کے دوران 5مشتبہ اور15خطرناک اشتہاریوں و عدالتی مفروران سمیت 36ملزمان کو گرفتارکر لیا گیا ہے، مشتبہ افرادسے تفتیش جاری ہے، 13ملزمان کے قبضہ سے بھاری تعداد میں ناجائز اسلحہ اور منشیات برآمدہوا ہے۔

(جاری ہے)

ڈی پی اوقصور سیدعلی ناصررضوی کی خصوصی ہدایات پر پولیس نے چاروں سرکل کے 8مختلف مقامات پر سرچ آپریشن میں پولیس اور ایلیٹ فورس کی ٹیموں نے حصہ لیا‘340کے قریب گھروں کو چیک کیا گیا‘400کے قریب افراد سے پوچھ گچھ اور120کی بائیومیٹرک ویری فکیشن کی گئی ‘5مشکوک افراد کو حراست میں لیاگیا جن سے انٹیروگیشن کا سلسلہ جاری ہے‘سنگین وارداتوں میں ملوث 15خطرناک اشتہاریوں و عدالتی مفروران کو گرفتار کیاگیا اسی طرح 13ملزمان کے قبضہ سے 7پسٹل‘2کلوگرام چرس اور کثیرتعدادمیں ولایتی شراب کی بوتلیں برآمد کی جبکہ کرایہ داری ایکٹ اور سیکورٹی آرڈیننس کی خلاف ورزی پر 9مقدمات بھی درج کئے گئے۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں