ڈی ایس پی ٹریفک اُمہ سلمیٰ کا شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ ‘ٹریفک روانی کو ہر صورت یقینی بنانے کی ہدایت

غیر قانونی سٹینڈز ختم کرنے اور کم عمر رکشہ و موٹر سائیکل ڈرائیوروں کیخلاف مہم کا آغاز ‘ٹریفک پولیس کے اہلکار تعلیمی اداروں میں جا کر نوجوانوں میں ٹریفک قوانین بارے شعور بیدار کر رہے ہیں ‘ڈی ایس پی ٹریفک قصور اُمہ سلمیٰ

جمعہ 31 مارچ 2017 19:37

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 مارچ2017ء) ڈی ایس پی ٹریفک قصور اُمہ سلمیٰ کا شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ ‘ٹریفک پولیس شہریوں کو ٹریفک روانی کے حوالے سے درپیش مسائل کے حل کیلئے اپنی تمام صلاحیتوں کو برئوے کار لائے گی ‘غیر قانونی سٹینڈز ختم کرنے اور کم عمر رکشہ و موٹر سائیکل ڈرائیوروں کے خلاف مہم کا آغاز کر دیا ہے ‘ٹریفک پولیس کے اہلکار تعلیمی اداروں میں جا کر نوجوانوں میں ٹریفک قوانین بارے شعور بیدار کر رہے ہیں ۔

تفصیل کے مطابق ڈی ایس پی ٹریفک قصور اُمہ سلمیٰ نے گزشتہ روز شہر کے مختلف علاقوں کا اچانک دورہ کیا اور ٹریفک روانی کا جائزہ لیا اور ٹریفک اہلکاروں کو شہریوں کو درپیش مسائل فوری طور پر حل کرنے کی ہدایات جاری کیں ۔ اس موقع پر ڈی ایس پی ٹریفک اُمہ سلمیٰ نے کہا کہ شہریوں باالخصوص نوجوانوں میں ٹریفک قوانین بارے شعور اجاگر کرنے کیلئے ایک بھرپور مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے جس کے تحت وہ خود اور انکا سٹاف مختلف سکولوں اور کالجوں میں جا کر ٹریفک قوانین بارے آگاہی دے رہا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ نوجوانوں کو چاہیے کہ موٹر سائیکل چلاتے ہوئے ہیلمنٹ کا استعمال کریں اور اسی طرح گاڑی چلانے والے شہری سیٹ بیلٹ استعمال کرنے کی عادت کو اپنائیں تا کہ حادثہ کی صورت قیمتی انسانی جان کو بچایا جا سکے ۔ انہوں نے کہا کہ ٹریفک کو کنٹرول کرنے کیلئے انکا عملہ ہمہ وقت کوشاں ہے اور اپنے فرائض منصبی پوری ایمانداری سے سرانجام دے رہا ہے ۔ انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ بھی ٹریفک پولیس کے اہلکاروں کیساتھ بھرپور تعاون کریں اور ٹریفک قوانین پر ہر صورت عملدرآمد کو یقینی بنائیں تا کہ بے ہنگم ٹریفک اور دیگر مسائل پر قابو پایا جا سکے ۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں