حکومت پنجاب کی خصوصی ہدایات ‘گندم باردانہ کی تقسیم کو شفاف بنانے کیلئے ضلع کونسل میں سیمینار کا انعقاد

بدھ 5 اپریل 2017 20:44

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اپریل2017ء) حکومت پنجاب کی خصوصی ہدایت پر گندم باردانہ کی تقسیم کو شفاف بنانے کیلئے ایک سیمینار ضلع کونسل ہال قصور میں منعقد ہوا۔ جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سید موسیٰ رضا ‘اسسٹنٹ کمشنر قصور امتیاز احمد کھچی ‘ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت پرویز اختر ‘اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت چوہدری اعجاز احمد جتالہ ‘چیئر مین مارکیٹ کمیٹی ناصر محمود خاں ‘وائس چیئر مین جمیل احمد خاں ‘ضلعی افسران ‘بلدیاتی نمائندوں ‘امام مساجد اور کسانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سید موسیٰ رضا اور اسسٹنٹ کمشنر امتیاز احمد کھچی نے کہا کہ حکومت پنجاب کی خصوصی ہدایات کی روشنی گندم باردانہ کی تقسیم میں شفافیت کو ہر قیمت پر یقینی بنانے کیلئے زمینداروں کا ریکارڈ مرتب کیا گیا ہے اور اس سیمینار کا مقصد اس سارے عمل کو شفاف بنانے کیلئے عوام الناس کو حکومت کی جانب سے کئے گئے اقدامات سے آگاہ کرنا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ زمیندار بھائیوں کی زمینوں کا ریکارڈ مرتب کر کے حقداران کی لسٹیں مرتب کی گئی ہیں جو تمام متعلقہ یونین کونسلز کے چیئر مینز ، وائس چیئر مینز ، جنرل کونسلرز اور امام مساجد کے حوالے کی جائینگی تا کہ وہ اسے اپنے اپنے گائوں کی سطح پر نمایاں جگہوں پر چسپاں کریں ۔اس سے گندم باردانہ کی تقسیم میں شفافیت ممکن ہوگی اور حقداران کو انکا حق با آسانی ملے گا۔ اسسٹنٹ کمشنر امتیاز احمد کھچی نے کہا کہ گندم باردانہ کے حصول کیلئے کسانوں کی بنائی گئی لسٹوں میں کسی بھی قسم کی غلطی کی نشاندہی کی جائے تا کہ گندم خریداری کا عمل شروع ہونے سے پہلے اس کی درستگی کی جا سکے ۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں