قصور،گھر داماد نے سالے کے 8سالہ کمسن بیٹے کو گلا گھونٹ کر قتل کردیا

پولیس نے شک پڑنے پر گرفتار کرلیا ، ،نعش کھیتوں سے برآمد کرلی گئی

ہفتہ 8 اپریل 2017 22:36

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اپریل2017ء) نواحی گاؤں سرہالی خور د میں گھر داماد نے اپنے سالے کے 8سالہ کمسن بیٹے کو گلا گھونٹ کر قتل کرنے کے بعد نعش کو کھیتوں میں دبا دی ،ملزم واردات کے بعد گھر والوں کیساتھ مل کر کمسن کو تلاش کرتارہا۔مقامی ایس ایچ اونے دوران تفتیش شک پڑنے پر گرفتار کر لیا۔معصوم کمسن کی نعش گھر پہنچے پر ہر آنکھ اشک بار ہو گئی۔

کمسن بچے کو ہوائی چیزوں کے زیر اثر قتل کیا ملزم شفیق کا پولیس کے روبرو اعتراف ۔تفصیلات کے مطابق ملزم شفیق کی شادی کچھ عرصہ قبل نواحی گاؤں سرہالی خورد کے رہائشی خادم حسین کی ہمشیرہ سے ہوئی تو اس نے اپنے سسرال میں ہی رہنا شروع کر دیا۔گذشتہ شام خادم حسین کا 8سالہ کمسن بیٹا مقدم حسین گھر سے نکلاتودرندہ صفت شفیق اسے پکڑ کر گاؤں سے باہر ویرانے میں لے گیا اور مبینہ طور پر اس کا گلا گھونٹ کرقتل کرنے کے بعد اس کی نعش کوکھیتوں میں دبا دیا ۔

(جاری ہے)

کمسن مقدم حسین کو گھر نہ پا کر تمام اہل خانہ اس کی تلاش میں نکل پڑے اور نہ ملنے پر پولیس کو واقعہ بارے آگاہ کیا۔مقامی ایس ایچ اوطارق بشیر چیمہ نے دوران تفتیش شک پڑنے پر اس سے پوچھ گچھ کی تو ملزم نے اپنے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے بتایا کہ اس پر ہوائی چیزوں کا سایہ رہتا ہے اور انہیں کے زیر اثر اس نے معصوم مقدم کو قتل کیا ہے۔ملزم کی نشاندہی پر جب کمسن کی نعش کو گھر لایا گیا تو ہر آنکھ اشک بار تھی ۔پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں