قصور،مصطفی آباد کے نواح کتلوہی کلاں میں گھریلو ناچاکی پر جواں سالہ شخص نے زہریلی گولیاں کھاکر زندگی کاخاتمہ کرلیا

بدھ 3 مئی 2017 23:13

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 مئی2017ء)مصطفی آباد کے نواح کتلوہی کلاں میں گھریلو ناچاکی پر جواں سالہ شخص نے زہریلی گولیاں کھاکر زندگی کاخاتمہ کرلیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کتلوہی کلاں مصطفی آباد کے رہائشی فضل کریم کا معمولی بات پر اہل خانہ کے ساتھ جھگڑا ہوگیاجس پر طیش میں آکر فضل کریم نے گند م میں رکھنے والی زہریلی گولیاں کھاکر خودکشی کرلی،پولیس نے لاش قبضے میں لے کر کارروائی شروع کردی۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں