قصور،پولیس کا جرائم پیشہ افراد کے خلاف سخت ترین کریک ڈائون جاری،

خاتون منشیات فروش سمیت 9ملزمان گرفتار،

بدھ 3 مئی 2017 23:13

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 مئی2017ء) پولیس کا جرائم پیشہ افراد کے خلاف سخت ترین کریک ڈائون جاری،خاتون منشیات فروش سمیت 9ملزمان گرفتار،ملزمان کے قبضہ سے بھاری تعداد میں ناجائز اسلحہ،گولیاں،کارتوس اور منشیات برآمد ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈی پی اوقصور سید علی ناصررضوی کی خصوصی ہدایات پر تھانہ الہٰ آباد پولیس نے ایس ایچ او انسپکٹر ریاض عباس کی سربراہی میں قصبہ الہٰ آباد اور ٹبہ بھاگیوال میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈائون کیا کریک ڈائون کے دوران دو منشیات فروشوں رضیہ بی بی اور عمران کو گرفتار کر کے ایک کلو چرس برآمد کی،5ملزمان عمران،عبدالوہاب،اقبال،یحی ٰ اور خالق کے قبضہ سے دو 9MMپسٹل،پسٹل 30بور،رائفل 44بور، ایک رپیٹر اورکثیر تعداد دمیں گولیاں و کارتوس برآمد کیے جبکہ عرصہ دراز سے چلے آنے دو عدالتی مفروران رمضان اور شریف کو بھی گرفتار کیا گیا ۔

تھانہ الہٰ آباد پولیس نے مختلف دفعات کے تحت مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں