قصور ،نیشنل بینک آف پاکستان کی طرف سے وزیر اعظم یو تھ پروگرام کے تحت اسلامک فنانس کا اجراء کردیا گیا

بدھ 3 مئی 2017 23:15

قصور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 مئی2017ء) نیشنل بینک آف پاکستان کی طرف سے وزیر اعظم یو تھ پروگرام کے تحت اسلامک فنانس کا اجراء کردیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

یہ بات پروگرام کوارڈینیٹر ملک شبیر احمد نے نیشنل بینک سٹاف کالج میں تربیتی پروگرام کے بعد میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ نیشنل بینک آف پاکستان کے شعبہ اسلامی بینکنگ گروپ نے صدر نیشنل بینک آف پاکستان کی ہدایت پر وزیر اعظم کے پروگرام برائے نوجوانان کے تحت اسلامک فنانس سکیم باضابطہ شروع کردی گئی ہے جس سلسلہ میں لاہور ریجن کے تمام برانچ مینیجر کو تر بیتی ورکشاپ میں بتا یا گیا ہے کہ وہ نوجوانوں کی بھر پور معاونت کریں اور انہیں اس پروگرام کا حصہ بننے کیلئے اپنی پوری خدمات پیش کریں۔

ملک شبیر احمد کے مطابق مصطفی آباد للیانی برانچ میں ایک علیحدہ سے کائونٹر قائم کر دیا گیا ہے جہاں سے نوجوان ہر طرح کی معلوما ت اور مدد حاصل کر سکتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں