چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر عبدالمجید کے زیر صدارت تین روزہ پولیو مہم کے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس

ہفتہ 6 مئی 2017 17:41

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 مئی2017ء) چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر عبدالمجید کے زیر صدارت تین روزہ پولیو مہم کے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔ جس میں تمام متعلقہ افسران نے شرکت کی ۔ انچارج پولیو ڈاکٹر محمد خالد نے اجلاس کو بتایا کہ ضلع قصور میں تین روزہ پولیو مہم 15 سے 17مئی 2017ء تک منعقد ہو رہی ہے جبکہ 18مئی کو فالو اپ ہوگا۔

(جاری ہے)

اس مہم کے دوران ضلع بھر میں پانچ سال سے کم عمر 6لاکھ10ہزار 245بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائینگے جس کیلئے مجموعی طور پر1358ٹیمیں تشکیل دیدی گئی ہیں جو گھر گھر جا کر بچوں کو پولیو کے قطرے پلائینگی ۔مزید بتایا گیا کہ اس مہم کے دوران بچوں کو پولیو قطروں کے ساتھ ساتھ وٹامن اے کے قطرے بھی پلائے جائینگے ۔ سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر عبدالمجید نے تمام متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ وہ پولیو مہم کو کامیاب بنانے کیلئے اپنی تمام صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں تا کہ ضلع میں کوئی بچہ پولیو قطرے پینے سے محروم نہ رہے ۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں