وزیراعظم نے جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوکر قانون کی بالادستی کو ثابت کیا،ملک محمداحمدخاں

جمعہ 16 جون 2017 11:02

وزیراعظم نے جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوکر قانون کی بالادستی کو ثابت کیا،ملک محمداحمدخاں
قصور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جون2017ء) وزیراعظم محمدنوازشریف کاجے آئی ٹی کے سامنے پیش ہونا اور3گھنٹے تک اسکے سوالوں کے جواب دینا اس بات کا ثبوت ہے کہ وزیر اعظم ملک کے قانون اور سپریم کورٹ کا احترام لازم سمجھتے ہیں ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار معاون خصوصی وزیراعلیٰ پنجاب برائے اطلاعات ورکن صوبائی اسمبلی ملک محمداحمدخاں نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم اور انکے خاندان نے بار بار جے آئی ٹی کے بلانے پر پیش ہوکر قانون کی بالادستی کو فروغ دیاہے‘ مسلم لیگ (ن) کی قیادت نے اپنے کردارسے ثابت کیاہے کہ انکے نزدیک ملک کے ادارے محترم اور قابل احترام ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت سپریم کورٹ کی بالادستی پر کبھی آنچ نہیں آنے دیگی۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں