حکومت پنجاب نے یونیسیف کے تعاون سے ضلع قصور سے رورل سالڈ ویسٹ مینجمنٹ پروگرام کا آغاز کر دیا ‘ ملک احمد خاں
دیہاتوں میں صفائی ستھرائی اور نکا سی آب کے نظام میں انقلابی تبدیلی آئیگی ‘پائلٹ پروجیکٹ کے طور پر قصور کی 6یونین کونسلز سے اس پروگرام کا آغاز کیا گیا ہے ‘یہ پروگرام میونسپل کمیٹیز اور ضلع کونسل کی مکمل خود مختاری کیلئے سنگ میل ثابت ہوگا ‘منتخب نمائندے عوام کی مدد سے اس پروگرام کو کامیاب بنائینگے ‘پائلٹ پروجیکٹ کی کامیابی کے بعد اس پروگرام کوپنجاب بھر میں متعارف کروایا جائیگا ‘ترجمان پنجاب حکومت ،چیئر مین ضلع کونسل رانا سکندرحیات خاں اور صوبائی سیکرٹری لوکل گورنمنٹ محمد اسلم کمبوہ کا رورل سالڈ ویسٹ مینجمنٹ پروگرام کی افتتاحی تقریب سے خطاب
ہفتہ 23 ستمبر 2017 19:22
(جاری ہے)
اس موقع پر رکن قومی اسمبلی ملک رشید احمد خاں ‘ڈپٹی کمشنر قصور سائرہ عمر ‘وائس چیئر مین ضلع کونسل ملک اعجاز احمد خاں ‘چیئر مین یونین کونسلز چوہدری محمد حیات ‘میاں منور ‘مہر اصغر ‘کامران ڈوگر ‘اختر یٰسین ‘ایکسئین پبلک ہیلتھ چوہدری ناصر اقبال ‘چیف آفیسر زاور دیگر بھی موجود تھے ۔
اس موقع پر ترجمان پنجاب حکومت ملک محمد احمد خاں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے یونیسیف کے تعاون سے ضلع قصور کی 6یونین کونسلز کھائی ہٹھاڑ ‘ڈھولن ‘تلونڈی ‘بیرون کھڈیاں ‘جھنڈ والا اور مولا پور سے پائلٹ پروجیکٹ کے طور پر رورل سالڈ ویسٹ مینجمنٹ پروگرام کا آغاز کیا ہے ۔ اس پروگرام کی بدولت گائوں کی سطح پر صفائی ستھرائی اور نکاسی آب کے انتظامات میں بہتری آئے گی اور عام آدمی کا معیار زندگی بلند ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اس پروگرام کو حکومت کی جانب سے بھرپور سرپرستی حاصل ہو گی تا ہم اسکا نظم و نسق چلانے کیلئے یونین کونسل کو مکمل خود مختاری حاصل ہو گی اور وہ اپنے گائوں کی سطح پر عوام الناس کے تعاون سے اس پروگرام کو کامیاب بنائینگے ۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ اس پروگرام کی بدولت گائوں کی سطح پر صفائی ستھرائی کیساتھ ساتھ علاقے کی خوبصورتی اور آلودگی سے پاک ماحول میسر آئے گا۔ اس موقع پر صوبائی سیکرٹری لوکل گورنمنٹ محمد اسلم کمبوہ اس موقع پر کہا کہ حکومت پنجاب عام آدمی کا معیار زندگی بلند کرنے کیلئے اپنے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے ۔ یونیسیف کے تعاون سے شروع ہونے والے اس پروگرام کو عوامی نمائندوں کی مدد سے ہر قیمت پر کامیاب بنایا جائیگا۔ انہوں نے واضح کیا کہ لوکل گورنمنٹ قانون میں ترامیم کر دی گئی ہے جس کے تحت صفائی ستھرائی اور دیگر معاملات پر تعاون نہ کرنے والوں کے خلاف قانونی کاروائی کا اختیار یونین کونسل کو دیدیا گیا ہے ۔ چیئر مین ضلع کونسل رانا سکندر حیات خاں نے کہا کہ عوام کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنے کیلئے ضلع کونسل اپنے تمام تر دستیاب وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے رورل سالڈ ویسٹ مینجمنٹ پروگرام کو کامیاب بنائے گی ۔ انہوںنے کہا کہ ضلع کونسل ان منتخب یونین کونسلز میں کوڑا کرکٹ اٹھانے کیلئے ٹرالیاں فراہم کریگی تا کہ کوڑا کرکٹ کو بروقت مخصوص جگہ پر ٹھکانے لگایا جا سکے ۔ قبل ازیں سیکرٹری لوکل گورنمنٹ محمد اسلم کمبوہ کے زیر صدارت ڈپٹی کمشنر کمیٹی روم میں ایک اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں ڈپٹی کمشنر قصور سائرہ عمر ‘چیئر مین ضلع کونسل رانا سکندر حیات خاں ‘ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سید موسیٰ رضا ‘ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل عبدالسلام عارف ‘اسسٹنٹ کمشنرز چونیاں عائشہ غضنفر ‘کوٹ رادھاکشن سیف اللہ ساجد ‘پتوکی انعم اختر ‘چیئر مین میونسپل کمیٹی قصور ایاز احمد خاں ‘وائس چیئر مین چوہدری محمد احمد لطیف ‘تمام میونسپل کمیٹیز کے چیئر مینز اور چیف آفیسرز نے شرکت کی ۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر سائرہ عمر نے محرم الحرام کے حوالے سے کئے گئے تمام انتظامات بارے بریفنگ دی ۔متعلقہ عنوان :
قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
فوڈ سیفٹی ٹیم کا پتوکی میں چھاپہ‘2000لیٹر کیمیکلز سے تیار جعلی دودھ تلف،مقدمہ درج
محکمہ سپیشل ایجو کیشن کی معذور بچوں کو زیور تعلیم سے آراستہ کرنے کیلئے گھر گھر آگاہی مہم بھرپور طریقے ..
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کے ویژن کیمطابق شہریوں کو تمام شعبہ زندگی میں ریلیف فراہم کیا جا رہا ..
چیئرمین وزیراعلی مانیٹرنگ کمیٹی حاجی نعیم صفدر انصاری نے گورنمنٹ اسلامیہ کالج میں نئے اکیڈمک بلاک کا ..
ڈپٹی کمشنر محمد ارشد بھٹی کا ڈسٹرکٹ پبلک سکول کا دورہ
حاجی نعیم صفدر انصاری سے تاجر تنظیموں کے نمائندگان کی ملاقات ‘ مسائل حل کرنے میں مکمل تعاون کی یقین ..
پنجاب حکومت کی خصوصی ہدایات ‘اسسٹنٹ کمشنرز کا امتحانی مراکز کا دورہ
چیئرمین وزیراعلی مانیٹرنگ کمیٹی حاجی نعیم صفدر انصاری کا سول ڈیفنس آفس اور گورنمنٹ ایم سی پرائمری ..
بیوی کی ناک اور کان کاٹنے والا سفاک ملزم ساتھی سمیت گرفتار
ضلعی بیت المال کمیٹی قصور کی طرف سے تقریب تقسیم امدادی چیک کا انعقاد
قصور،بدکاری کی نیت سے جواں سالہ لڑکی کے اغواء کا مقدمہ درج
قصور ،ڈیمانڈ نہ پوری کرنے پر شوہر نے بیوی کے ناک اور کان کاٹ کر زخمی کردیا ،مقدمہ درج
قصور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
وزیر داخلہ محسن نقوی کا اسلام آباد پولیس خدمت مرکز 24 گھنٹے کھلا رکھنے کا اعلان
-
بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
-
ایف بی آر، وزارت داخلہ کو تیل کی اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے کی ہدایت
-
ن لیگ پنجاب نے نو از شریف کو پارٹی کی قیادت دوبارہ سنبھالنے کی درخواست کر دی
-
روپیہ مستحکم رکھنے کیلئے اسٹیٹ بینک نے مارکیٹ سے 5 ارب ڈالر خریدے
-
پابند سلاسل خواتین کیلئے ریلی نکالنا چاہتے ہیں، یہ قیدی وین کے دروازے کھولے کھڑے ہیں، عمرایوب
-
لاہور پیرس ریلی ملکی ثقافت کو فروغ دینے اورپاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے کا بہترین موقع ہے ، رانا مشہود احمد خان
-
مذہبی سیاحت کو فروغ دے کر سکھوں سمیت مذہبی مقامات پر غیر ملکیوں کو راغب کیا جاسکتا ہے ، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی
-
سینٹ ، صدر کے مشترکہ اجلاس سے خطاب پر شکریہ ادا کرنے کی تحریک منظور
-
امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ
-
منفی پروپیگنڈا، ترقی و خوشحالی کیلئے کام کرنے سے نہیں روک سکتا، آرمی چیف
-
وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق سے کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں برطانیہ کی معروف جامعات کے وفد کی ملاقات