قصور میں نوعمر لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے کیخلاف پنجاب اسمبلی میں توجہ دلا ئو نوٹس جمع کرا دیا گیا

جمعہ 13 اکتوبر 2017 19:53

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 اکتوبر2017ء) قصور میں نوعمر لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے کے خلاف پنجاب اسمبلی میں توجہ دلا ئو نوٹس جمع کروا دیا گیا ۔

(جاری ہے)

تحریک انصاف کے رکن اسمبلی ملک تیمور مسعود کی جانب سے جمع کرائے گئے نوٹس میں سوال کیا گیا ہے کہ کیا یہ یہ درست ہے کہ قصور میں نوعمر بچے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔نشے میں دھت اوباش ملزمان نے اجتماعی زیادتی کی،اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد ویرانے میں پھینک کر فرار ہوگئے۔کیا اس واقعے کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔اب تک تفتیش اور ملزمان کی گرفتاری میں کیا پیش رفت ہوئی،مکمل تفصیلات سے ایوان کو آگاہ کیا جائے۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں