قصور میں تجاوزارت کے خلاف آپریشن ‘ناجائز تھڑے اور دکانیں توڑ دی گئیں

ہفتہ 11 نومبر 2017 13:50

قصور۔11 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 نومبر2017ء)قصورمیں ناجائز تجاوزات کے خاتمے کیلئے ضلع کونسل کے چیف آفیسر امجد حسین ڈھلوںکی زیرنگرانی ڈی او آرمحمداکرم‘ انسپکٹر انکروچمنٹ زاہدرسول اورعملے پر مشتمل ٹیم نے کھڈیاں سے کھائی روڈپر ناجائز تجاوزات کے خاتمے کیلئے آپریشن کیا اور غیر قانونی طریقے سے تعمیر تھڑوں اور دکانوں کو موقع پر ہی گرادیا گیا۔

(جاری ہے)

ٹیم نے متعدد دکانوں اور مکانوں کے مالکان کو ایک ہفتے کے حتمی نوٹسز جاری کردیئے جن پر عملدرآمد نہ ہونے کی صورت میں نہ صرف غفلت کے مرتکب افرادکیخلاف کارروائی عمل میں لائی جائیگی بلکہ انکے خلاف مقدمات بھی درج کروائے جائینگے۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں