آخری چنائی والی کپاس کو بیج نہ بنائیں، زرعی ماہرین

پیر 11 دسمبر 2017 12:14

قصور۔11 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 دسمبر2017ء) ماہرین زراعت نے کاشتکاروں کو آخری چنائی والی کپاس کو بیج نہ بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ کاشتکار آخری چنائی والی کپاس کو الگ رکھیں اور اس سے بیج نہ بنائیں کیونکہ اس کپاس کا ریشہ کمزور اور بنولہ بھی بیج کے قابل نہیں رہتا نیزکپاس کی مختلف اقسام کو الگ الگ گوداموں میں رکھا جائے تاکہ مختلف اقسام کے ریشے اور بیج کی کوالٹی آپس میں مل کر متاثرنہ ہو۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ چنی ہوئی کپاس کو خشک جگہ پر اور ہر قسم کی کپاس کو الگ الگ رکھناچاہئیے۔ انہوں نے کہا کہ کاشتکاروں کو چاہئیے کہ وہ کپاس کی آخری چنائی کے بعداس کھیت میں بھیڑ بکریاں چھوڑدیں تاکہ وہ باقی رہ گئے ٹینڈے کھالیں اورا س طرح ان میں موجود گلابی سنڈی و دیگر سنڈیاں بھی تلف ہوجائیںگی۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں