قصور پولیس کی جرا ئم پیشہ افرادکیخلاف کریک ڈائون ،8 اشتہاریوں سمیت22ملزمان

ہفتہ 16 دسمبر 2017 21:02

قصور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 دسمبر2017ء) پولیس کی جرا ئم پیشہ افرادکیخلاف کریک ڈائون ،8 اشتہاریوں سمیت22ملزمان کو گرفتار کرلیا،تفصیلات کے مطابق پولیس نے آر پی اوشیخوپورہ ریجن ذوالفقارحمید کی خصوصی ہدایات اور ڈی پی اوقصور ذوالفقاراحمد کی زیر نگرانی ضلع بھر میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف سپیشل مہم کا آغاز کر رکھا ہے، اس سلسلہ میں پولیس نی ضلع بھرکے مختلف مقامات کارروائیاں کیں ،8منشیات فرشوں کے قبضہ سے 106لیٹر شراب اورڈیڑھ کلو گرام چرس برآمدکی گئی،اسی طرح ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے 6ملزمان کے قبضہ سی4پسٹل ،2رائفل برآمد کر کے مقدمات درج کیے گئے جبکہ خطرناک مجرما ن اشتہاریوںکے خلاف کارروائی کرتے ہوئے قتل،ڈکیتی، رابری ،راہزنی ،چوری اور دیگر سنگین وارداتوں میں مطلوب8اشتہاریوں کو گرفتار کیاگیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں