ضلعی انتظامیہ انسداد ڈینگی مہم کے تحت سرویلنس جاری رکھے ہوئے ہے، ڈپٹی کمشنر

بدھ 27 دسمبر 2017 11:11

قصور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 دسمبر2017ء) ڈپٹی کمشنرقصور سائرہ عمرنے کہاہے کہ ضلعی انتظامیہ ضلع بھرکی تمام یونین کونسلزمیں انسداد ڈینگی مہم کے تحت اِن ڈور ‘آئوٹ ڈور سرویلنس کو بھرپور طریقے سے جاری رکھے ہوئے ہے اورانسداد ڈینگی مہم پر مامورٹیمیں ضلع میں موجود کباڑخانوں‘ قبرستانوں‘ ٹائرشاپس‘ زیرتعمیربلڈنگز اورگھروں میں بھی ڈینگی سرویلنس کررہی ہیں۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنرقصور نے عوام سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ اپنے اردگرد صفائی ستھرائی کا خاص خیال رکھیں اورکسی بھی جگہ پانی جمع نہ ہونے دیں اور ڈینگی مہم میں حصہ لینے والی ٹیموں کے ساتھ تعاون کریں۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں