ممکنہ سیلا ب اور مون سون بارشوں کے خطرات سے نمٹنے کیلئے تمام انتظامات مکمل کرلیے گئے۔ڈپٹی کمشنر

جمعرات 19 جولائی 2018 23:54

خانیوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جولائی2018ء) ڈپٹی کمشنر اشفاق احمد چوہدری نے کہا ہے کہ ضلع خانیوال میں ممکنہ سیلا ب اور مون سون بارشوں کے خطرات سے نمٹنے کے لیے تمام انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں اس سلسلہ میں کسی بھی نا گہا نی صورت حال پر قابو پانے کیلئے متعلقہ محکما جات ہمہ وقت چوکس ہیں اور اس بابت امدادی کاروائیوں کیلئے استعمال ہونے والی مشینری اور آلات بھی درست حالت میں موجود ہیں یہ بات اُنھوں نے ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی کے اجلاس سے خطاب کے دوران کہی جو اُ ن کی صدارت میں ہوا جس میں اے ڈی سی جی اختر منڈھیرا ، اے ڈی سی آر منظور خان چانڈیہ ، اسسٹنٹ کمشنرز محمد ارشد، اکبر ظہورسمیت سی ای او ہیلتھ وتعلیم ڈاکٹر طارق گیلانی ، آفتاب احمد ، ڈی ایف سی احمد جاوید ، ڈی ای او ایمرجنسی ڈاکٹر اعجاز انجم ، محکمہ انہار ، پولیس، لائیو سٹاک ، زراعت، ضلع کونسل ، دیگر سرکاری محکموں کے سربراہان اور بلدیات کے چیف افسران نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں بتایا گیا کہ ضلع خانیوال کے سیلابی علاقہ جات کبیروالامیں امدادی کاروائیوں کیلئے سات سیکٹروں اور میاںچنوں کو پانچ سیکٹروں میں تقسیم کیا گیا ہے کبیر والا میں فاضل شاہ ، محمد پور نشیب ، ممدال ، کھوکھرامحبت ترگڑ ، بیلاشاہ دین ، گگڑا قلندر اور کنڈ سرگانہ جب کہ میاں چنوں میں چک نمبر 123/7E-R، روٹلہ پل شیر خان ، پل لوہاراں والی ، جے بند تلمبہ اور غونث پور شامل ہیں ضلع اور تحصیل ہیڈکوارٹر پر فلڈ کنٹرول رومز قائم کردئیے گئے ہیں ڈپٹی کمشنر نے بلدیات کے چیف افسران کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے علاقوں میں صفائی ستھرائی کو سو فیصد یقینی بنائیں اور شہر ی علاقوں میں نالوں کی صفائی سینیٹیشن کے کام اور ڈسپوزل ورکس کو چوبیس گھنٹے ورکنگ پوزیشن میں رکھیں اور شہروں کے داخلی و خارجی راستوں پر صفائی کا خاطر خواہ بندوبست کریں۔

متعلقہ عنوان :

خانیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں