لاہور ہائیکورٹ بارکے ممبر شپ فارم میں تبدیلیاں، جعلی لائسنس پر ممبر شپ حاصل کرنے والے ممبران اپنی رکنیت منسوخ کروائیں، جنرل ہاؤس کے اجلاس میں فیصلہ
پیر 9 جولائی 2018 20:09
(جاری ہے)
اجلاس میں چوہدری نور سمند خان نائب صدر لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن،حسن اقبال وڑائچ، سیکرٹری لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن اور اعظم نذیر تارڑ ممبر پاکستان بار کونسل کے علاوہ وکلاء کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
اجلاس میں بار رولزترامیم اور الیکٹورل ریفارمز کمیٹی کی مرتب کردہ سفارشات، پنجاب بار کونسل کے جعلی لائسنس پر حاصل کی گئی ممبر شپ کی منسوخی /اندراج مقدمہ اور معزز ممبران لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کیلئے ہائوسنگ سوسائٹی کے قیام سے متعلق امور پر غور و خوض کرنے کیلئے طلب کیا گیا۔ حسن اقبال وڑائچ، سیکرٹری لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ عہدیداران نے ممبر شپ کے حصول کے طریقہ کار کو اولین ترجیح دیتے ہوئے ممبر شپ فارم میں تبدیلیاں کی ہیں۔ جس کے تحت ممبر شپ حاصل کرنے والے اور تجویز کنندہ وتائید کنندہ کے قومی شناختی کارڈ اور پریکٹسنگ لائسنس کی کاپیاں لف کرنی لازم قرار دی گئی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ہم نے پنجاب بار کونسل کے تعاون سے وکلاء کے لائسنس چیک کرنے کا سلسلہ شروع کیا اور جعلی وکلاء کی نشاندہی ہوئی۔ ایسے جعلی وکلاء کو وضاحت کیلئے کافی وقت دیا گیا کہ لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن میں آکر وضاحت کریں لیکن وہ نہ آئے جسکی وجہ سے بار نے انکے خلاف مقدمات کا اندراج کرا دیا ہے۔ مزید برآں ایسے تمام وکلاء جنہوں نے جعلی لائسنس پر ممبر شپ حاصل کی ان کو موقع فراہم کیا جاتا ہے کہ بار کی ممبر شپ اور پنجاب بار کونسل سے لائسنس منسوخ کرا دیں۔ یہ رعایت 15دن کیلئے ہے اس کے بعد قانون کے مطابق عمل درآمد کیا جائے گا۔ انہوں نے ہائوس کو بتایا کہ2010ئمیں وزیر اعلیٰ پنجاب کی طرف سے لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے ممبران کیلئے ہائوسنگ سوسائٹی کے قیام کا اعلان کیا کہ جس پر تاحال عملدرآمد نہ ہو سکا۔ انہوں نے ہا?سنگ سوسائٹی کے قیام کے حوالہ سے ورکنگ کمیٹی تشکیل دینے کا اعلان کیا تاکہ کمیٹی کی سفارشات کے تحت اس معاملہ کو آگے بڑھایا جا سکے انہوں نے کہا کہ لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے رولز میں 1989ء سے کوئی ترمیم نہ کی گئی ہے حالانکہ ممبران کی تعداد ہزاروں تک پہنچ چکی ہے۔ انہوں نے ہائوس کو بتایا کہ موجودہ عہدیداران نے راجہ جاوید اقبال ایڈووکیٹ سپریم کورٹ کی سربراہی میں شفقت محمود چوہان ایڈووکیٹ سپریم کورٹ وسابق صدر لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن اور پیر مسعود چشتی ایڈووکیٹ سپریم کورٹ و سابق صدر لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن پر مشتمل رولز امینڈمنٹ کمیٹی تشکیل دی جنہوں نے انتہائی جانفشانی اور عرق ریزی سے رولز مرتب کئے جس کیلئے ہم انکے انتہائی مشکور ہیں۔ حسن اقبال وڑائچ سیکرٹری لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن نے شفقت محمود چوہان سابق صدر لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کو خطاب کی دعوت دی۔ انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے بار کے مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے سفارشات مرتب کیں اس میں کسی ممبر کا کوئی ذاتی ایجنڈا شامل نہ ہے۔حسن اقبال وڑائچ سیکرٹری لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن نے نے پیرا وائز ترامیم ہاؤس کے سامنے پیش کیں ۔ اس موقع پرآذر لطیف خان ایڈووکیٹ نے ہائوس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جہاں تک رول نمبر28پارٹIIمیں الیکشن لڑنے کی اہلیت کا تعلق ہے اسمیں پچھلے تین سال کے (ہر سال کی15وکالت نامہ) تصدیق شدہ فائل کرنے ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ میرے جیسا وکیل جو کبھی لوئر کورٹ، کبھی بیرون لاہور عدالتوں میں پیش ہوتا رہتا ہے اس کے مذکورہ شق پر عمل کرنا مشکل ہے۔ یہ وہی وکیل کر سکتا ہے جسے ٹائوٹس کیسزلا کر دیتے ہیں۔حسن اقبال وڑائچ سیکرٹری لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن اور ہائوس میں موجود تمام ممبران نے آذر لطیف خان کے ٹائوٹ کے الفاظ پر روز احتجاج کیا۔ حسن اقبال وڑائچ سیکرٹری لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن نے رائے شماری کیلئے ترامیم ہائوس کے سامنے پیش کیں۔ تمام ترامیم مکمل اتفاق رائے سے منظور کر لی گئیں البتہ رول 28کی بابت کچھ اراکین نے تحفظات کا اظہار کیا کہ پریکٹس کی میعاداور وکالت ناموں والی شرائط سخت ہیں۔ مذکورہ اعتراض کو اس تجویز کے ساتھ نمٹایا گیا کہ اس بابت جو معیار لیگل پریکٹیشنر اور بار کونسلز ایکٹ1973ئکے تابع ہے اسی کے مطابق امیدواران کی اہلیت کو پرکھا جائیگا۔متعلقہ عنوان :
لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
9 مئی کے ملزمان کو ایک سال بعد بھی کٹہرے میں کھڑا نہیں کیا گیاتو کس نے منع کیا؟
سوزوکی کی جانب سے سویفٹ کی قیمت میں محدود مدت کیلئے کمی کا اعلان
کمشنر لاہور زید بن مقصود کا ترقیاتی کاموں کے جائزہ کیلئے مختلف علاقوں کا دورہ
کمشنر لاہور زید بن مقصود کا انٹرمیڈیٹ امتحانات پارٹ ون کے پہلے پیپرکے حوالے سے کوپر روڈ کالج کا دورہ ..
جامع صفائی عمل کیلئے غیر قانونی ڈمپنگ سائٹس کا شہر سے خاتمہ ناگزیر ہے‘کمشنر لاہور زید بن مقصود
لاہور الیکٹرک کمپنی میں پابندی کے باوجود اہم تبادلے
لاہور میٹرو بس پر ڈیزل کے نرخوں میں اضافے کا بوجھ بڑھنے لگا
وزیر اعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ آفس میں پانچ گھنٹے طویل اجلاس، 33 سپیشل ..
وفاقی ٹیکس محتسب ملک بھر کی تاجر برادری کےٹیکس خدشات کو فوری طور پر دور کرنے کے لیے پر عزم ہے، مہر کاشف
وزیراعلیٰ مریم نوازکی زیر صدارت اجلاس، 33 سپیشل پراجیکٹس پر پیشرفت کا جائزہ
حکومت پنجاب کا پتنگ بازی، غیر قانونی ہتھیاروں و دیگر قوانین پر نظرثانی کر نیکا فیصلہ
نوجوان کی بازیابی کیلئے دائر درخواست ، 9 مئی کو سی سی پی او لاہور کو رپورٹ پیش کرنے کا حکم
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
ہر اس مسئلے پر جوڈیشل کمیشن بننا چاہئے جہاں طاقت کے بل پر آئین قانون کی پامالی ہوئی
-
9 مئی کے ملزمان کو ایک سال بعد بھی کٹہرے میں کھڑا نہیں کیا گیاتو کس نے منع کیا؟
-
بعض طاقتیں بلوچستان اور ملک میں استحکام نہیں چاہتیں‘بلوچستان کے مستقبل کا لائحہ عمل طے کرنے کے لیے تمام سیاسی قوتوں سے بات چیت کریں گے.صدر آصف زرداری
-
لاہور میٹرو بس پر ڈیزل کے نرخوں میں اضافے کا بوجھ بڑھنے لگا
-
9 مئی کرنے اور کروانے والوں کو آئین کے مطابق سزا دینا ہوگی،ترجمان پاک فوج
-
انٹربینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں کمی
-
عالمی مارکیٹ اور مقامی صرافہ مارکیٹ میںسونے کا بھائوگھٹ گئے
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ آفس میں پانچ گھنٹے طویل اجلاس، 33 سپیشل پراجیکٹس پر پیشرفت کا جائزہ
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکی زیر صدارت اجلاس، 33 سپیشل پراجیکٹس پر پیشرفت کا جائزہ
-
سابق گورنرعمرسرفرازچیمہ کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع نہ کرنے کے خلاف کیس میں سماعت ملتوی
-
وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت پاکستان پیپلز پارٹی لاڑکانہ ڈویژن کا اجلاس
-
وزیرِاعظم محمد شہباز شریف سے جاپانی سفیر کی قیادت میں پاکستان میں جاپانی کمپنیوں و کاروباری شخصیات کے وفد کی ملاقات