چوہنگ ،تین سالہ بچہ گھر کے باہر کھیلتے ہوئے کھلے مین ہول میں گر کر جاں بحق

منگل 10 جولائی 2018 16:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جولائی2018ء) چوہنگ کے علاقہ میں تین سالہ بچہ گھر کے باہر کھیلتے ہوئے کھلے مین ہول میں گر کر جان کی بازی ہار گیا ،ورثاء اور اہل علاقہ نے شدید احتجاج کرتے ہوئے انتظامیہ کو واقعہ کا ذمہ دار قرار دیا گیا۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ چوہنگ کے علاقہ میں تین سالہ عبد اللہ گھر کے باہر کھیل رہا تھا کہ پائوں پھسلنے کے باعث کھلے مین ہول میں جا گرا ۔ بچے کو جب باہر نکالا گیا تو اس وقت تک اس کی موت واقع ہو چکی تھی ۔ بچے کی لاش دیکھ کر اہل خانہ پر غشی کے دوڑے پڑتے رہے ۔ ورثاء اور اہل علاقہ نے احتجاج کرتے ہوئے بتایا کہ انتظامیہ کو متعدد بار درخواستیں دے چکے ہیں لیکن اس پر شنوائی نہیں ہوئی اور یہ واقعہ رونما ہو گیا ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں