ا سٹیج فحاشی نہیں منفرد کام سے ہی مزید مضبوط ہو سکتا ہے‘ اداکارہ ہنی شہزادی

بدھ 11 جولائی 2018 13:37

ا سٹیج فحاشی نہیں منفرد کام سے ہی مزید مضبوط ہو سکتا ہے‘ اداکارہ ہنی شہزادی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 جولائی2018ء) سٹیج اداکارہ ہنی شہزادی نے کہا ہے کہ سٹیج فحاشی نہیں منفرد کام سے ہی مزید مضبوط ہو سکتا ہے ،سٹیج فنکار دوسروں کو ہنسانے اور ان کو تفریح کی فراہمی کیلئے جو محنت کرتے ہیں اس کی مثال کہیں اور نہیں ملتی ۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو میں ہنی شہزادی نے کہاکہ سٹیج ڈراموں کی کامیابی میں ڈانس کا اہم کردار ضرور ہوتا ہے لیکن فحاشی سے صرف سٹیج کی نہیں بلکہ فنکاروں کی بھی بدنامی ہوتی ہے ۔انہوں نے کہاکہ میں نے سٹیج پر ہمیشہ کچھ نیا کیا ہے جس کی وجہ سے شائقین میری پرفارمنس کو پسند کرتے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ اگر ہر فنکار کچھ منفرد کرتے تو سٹیج انڈسٹری کو چٹان سے زیادہ مضبوط اور خوشحال بنایا جا سکتا ہے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں