محمد ندیم قریشی لاہور چیمبرکے قائم مقام صدر مقرر

بدھ 11 جولائی 2018 16:37

محمد ندیم قریشی لاہور چیمبرکے قائم مقام صدر مقرر
لاہور۔11 جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جولائی2018ء) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے ایگزیکٹو کمیٹی رکن محمد ندیم قریشی نے لاہور چیمبر کے قائم مقام صدر کا عہدہ سنبھال لیاہے کیونکہ لاہور چیمبر کے صدر ، سینئر نائب صدر اور نائب صدر تجارتی دوروں پر ملک سے باہر ہیں۔

(جاری ہے)

لاہور چیمبر کے صدر ملک طاہر جاوید نے ندیم قریشی کو قائم مقام صدر بنانے کے احکامات صادر کیے، لاہور چیمبر کے عہدیداروں کی وطن واپسی تک وہ لاہور چیمبر کے معاملات کی دیکھ بھال کریں گے۔ محمد ندیم قریشی ایک معروف صنعتکار اور تجربہ کار کاروباری شخصیت ہیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں