لاہور، اپنی زبان وثقافت سے اپنائیت ملت کی یک جہتی کی ضامن ہے،جسٹس(ر) ڈاکٹر ناصرہ جاوید

معاشرے میں نظم و نسق کا قیام حقوق العباد کی ادائیگی کے مرہون منت ہے، سماجی اصلاح کی راہ میں خوشگواریت پیدا کرنے میں گوشئہ گیان جیسی نشستیں اہم کردار ادا کرتی ہے،

جمعرات 12 جولائی 2018 22:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 جولائی2018ء) اپنی زبان وثقافت سے اپنائیت ملت کی یک جہتی کی ضامن ہے۔معاشرے میں نظم و نسق کا قیام حقوق العباد کی ادائیگی کے مرہون منت ہے، سماجی اصلاح کی راہ میں خوشگواریت پیدا کرنے میں گوشئہ گیان جیسی نشستیں اہم کردار ادا کرتی ہے، سچائی ہر شخص کے ضمیر کا لازمی حصہ ہونا چاہئے۔ان خیالات کااظہارجسٹس(ر) ڈاکٹر ناصرہ جاوید نے لاہورآرٹس کونسل الحمراء کے زیراہتمام منعقدہ ہونے والی گوشئہ گیان کی بارہویں نشست میں کیا۔

انھوں نے مزید کہا کہ لاہورآرٹس کونسل ایک معتبر ادارے کے حیثیت سے پاکستانی زبان و ثقافت کی آبیاری کرر ہاہے،اس سرزمین کی تاریخ، تہذیب و تمدن کے لئے بارے میں اس پلیٹ فارم پر بہت کام ہورہا ،یہاں پر ہونی والی علمی و تخلیقی کاوشوں کو دیکھ کر بے حد خوشی محسوس کرتی ہوں۔

(جاری ہے)

ایگزیکٹوڈائریکٹر لاہورآرٹس کونسل الحمراء کیپٹن(ر) عطاء محمدخان نے تقریب سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ انسانی احساسات و جذبات کی مثبت تکمیل میں اقبال کا پیغام ہمارے لئے مشعل راہ ہے ،ہماری زبان وثقافت کے دامن میں اتنی وسعت ہے کہ ہم اپنے خیالات کو عصری تقاضوں سے ہم آہنگ کر سکیں۔

انھوں نے ڈاکٹر جسٹس (ر)ناصرہ جاوید کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہوئے انھیں ملک و ملت کا اثاثہ قرار دیا۔ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن آفتاب احمدا نصاری نے اس موقع پر کہا کہ ڈاکٹر ناصرہ جاوید نے اپنی زندگی کے ترتیب شدہ افکار جس طرح پیش کئے ہیں ان سے استفادہ کرنا ہماری خوشی قسمتی کا باعث ہوگا۔ تقریب میں کلام اقبال بھی پڑھا گیا جیسے سن کرسامعین پر وجد طاری ہوگیا۔گوشئہ گیان کی نشست کے نظامت کے فرائض نیاز حسین لکھویرا نے بخوبی احسن اداکئے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں