نوازشر یف نے لاہور ایئر پورٹ پر جہاز کے لینڈ ہوتے ہی موبائل فون کا استعمال شروع کر دیا

موبائل پر کسی سے بات کرتے ہوئے مر یم نوازشر یف سے سر گوشی میں باتیں کرتے رہے ‘ذرائع

جمعہ 13 جولائی 2018 23:45

نوازشر یف نے لاہور ایئر پورٹ پر جہاز کے لینڈ ہوتے ہی موبائل فون کا استعمال شروع کر دیا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 جولائی2018ء) (ن) لیگ کے قائد نوازشر یف نے لاہور ایئر پورٹ پر جہاز کے لینڈ ہوتے ہی موبائل فون کا استعمال شروع کر دیا ‘موبائل پر کسی سے بات کرتے ہوئے مر یم نوازشر یف سے سر گوشی میں باتیں کرتے رہے ‘ذرائع کے مطابق جمعہ کے روز نوازشر یف جب اپنی بیٹی مر یم نوازکے ہمراہ لاہور پہنچے تو جہاز کے لینڈ کرتے ہی نوازشر یف نے موبائل جیب سے نکال کر کسی سے بات شروع کر دی اور واٹس اپ کا بھی استعمال کرتے رہے اور مر یم نواز سے بھی انکی سر گوشی ہو تی رہی ہے ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں