پنجاب پولیس رحیم یار خان کی انٹیلی جنس بیسڈ ٹارگٹڈ کارروائی

اغوا برائے تاوان، ڈکیتی سمیت سنگین جرائم میں ملوث خطرناک اشتہاری مجرم صدام شیخ گرفتار

ہفتہ 11 مئی 2024 01:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 مئی2024ء) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر رحیم یار خان پولیس کی کچہ کریمنلز کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ ٹارگٹڈ کارروائیاں جاری ہیں جس کے تسلسل میں تھانہ بھونگ رحیم یارخان پولیس نے اغوا برائے تاوان، ڈکیتی سمیت متعددسنگین جرائم میں ملوث خطرناک اشتہاری مجرم صدام شیخ کوگرفتار کرلیا ہے، پولیس نے ملزم کے قبضے سے کلاشنکوف اور درجنوں گولیاں بھی برآمد کر لیں، ڈی پی او رحیم یار خان رضوان عمر گوندل نے کہاکہ گرفتار اشتہاری مجرم 27 سنگین مقدمات کا ریکارڈ یافتہ ہے، مجرم کو کچی کپڑا راجن پور سے کچہ بھونگ میں موجودگی کی خفیہ اطلاع پر گرفتار کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انورنے ڈی پی او رحیم یار خان رضوان عمر گوندل، ایس ایچ او تھانہ بھونگ اور پولیس ٹیم کوکامیاب کاروائی پر شاباش دی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں