سردار سلیم حیدر نے بطور گورنر پنجاب عہدے کا حلف اٹھا لیا،کارکنوں کے ایک زرداری سب پہ بھاری، جئے بھٹو کے نعرے

حلف برداری کی تقریب میں وزیر اعلی مریم نواز ، چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو ،بلیغ الرحمن ، قمر زمان کائرہ اور دیگر کی شرکت

ہفتہ 11 مئی 2024 01:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 مئی2024ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سردار سلیم حیدر نے بطور گورنر پنجاب اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس ملک شہزاد احمد خان نے سردار سلیم حیدر سے حلف لیا۔

(جاری ہے)

حلف برداری کی تقریب میں وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف ، چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری ، سبکدوش ہونے والے گورنر بلیغ الرحمن ، قمر زمان کائرہ ، ندیم افضل چن ،مخدوم شہاب الدین ، چودھری منور انجم ، نوابزادہ افتخار احمد خان سمیت اعلیٰ حکومتی اور سیاسی شخصیات اور پیپلز پارٹی کے کارکنان نے شرکت کی ۔ حلف برداری کے بعد جیالوں نے ایک زرداری سب پہ بھاری اور جئے بھٹو کے بھرپور نعرے لگائے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں