چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان کابورڈ آف ریونیو کے آفس کا دورہ

ْسینئر ممبر نبیل جاوید نے چیف سیکرٹری کو بورڈ آف ریونیو کے تحت جاری پروجیکٹس پر بریفنگ دی

ہفتہ 11 مئی 2024 01:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 مئی2024ء) چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان نے بورڈ آف ریونیو کے آفس کا دورہ کیا۔ آئی جی پنجاب ،سیکرٹری ہوم ،سیکرٹری خزانہ ،سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو ڈی جی پی ڈی ایم اے و دیگر افسران بھی ہمراہ موجود تھے۔ سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو نبیل جاوید نے چیف سیکرٹری کا استقبال کیا۔ سیکرٹری بورڈ آف ریونیو شفقت اللہ مشتاق و دیگر ریونیو افسران بھی ہمراہ موجود تھے۔

چیف سیکرٹری پنجاب نے بورڈ آف ریونیو کی مختلف برانچز کا دورہ بھی کیا۔ چیف سیکرٹری نے بورڈ آف ریونیو میں تعمیر و مرمت اور تزئین و آرائش کا جائزہ لیا۔ ایس ایم بی آر نبیل جاوید نے چیف سیکرٹری کو بورڈ آف ریونیو کے تحت جاری پروجیکٹس پر بریفنگ دی۔ ایس ایم بی آر نبیل جاوید نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کی ہدایات کے مطابق بورڈ آف ریونیو ڈیجیٹلائزیشن کی طرف گامزن ہے۔

(جاری ہے)

ریونیو سے متعلق تمام تر ڈیٹا کو ڈیجیٹلائز کیا جا رہا ہے۔ ایس ایم بی آر نے چیف سیکرٹری کو ترجیحاتی پروجیکٹس میں پیش رفت پر بھی بریفنگ دی۔ چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان کا کہنا تھا کہ بنیادی مقصد شہریوں کو بروقت سہولیات کی فراہمی کا یقینی بنانا ہے۔ وزیر اعلی پنجاب کی واضح ہدایات ہیں تمام تر پروجیکٹس کو بروقت مکمل کریں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں