پنجاب پولیس کا ایک اوربہادر سپوت فرض کی راہ میں شہید، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا بھرپور خراج عقیدت

ہفتہ 11 مئی 2024 01:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 مئی2024ء) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے لاہور کے علاقہ نواب ٹاؤن میں مجرمان کی فائرنگ سے پولیس اہلکار کی شہادت کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او لاہور سے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے شہید ہونے والے کانسٹیبل خلیل کو بھر پور خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ کانسٹیبل خلیل احمدنے فرض کی راہ میں بہادری سے لڑتے ہوئے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا، آئی جی پنجاب نے کہاکہ محکمہ پولیس اپنے بہادر فرزند کی لازوال قربانی کو کبھی فراموش نہیں کرے گا، شہید کانسٹیبل خلیل احمد جیسے بہادر جوان ملک و قوم کے ماتھے کا جھومر ہیں، ان کے خاندان کی فلاح و بہبود کا ہر ممکن خیال رکھا جائیگا۔

تفصیلات کے مطابق پاکپتن کے تھانہ صدر عارفوالہ کی پولیس ٹیم نے ایک ڈکیت گینگ کی سرکوبی کے لیے لاہور کے تھانہ نواب ٹاؤن میں ریڈ کیا جس میں ملزمان کی طرف سے اچانک فائرنگ شروع کر دی گئی جس میں پاکپتن پولیس کا کانسٹیبل خلیل احمد بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہو گیا اوراے ایس آئی غفور احمد زخمی ہو گیا، مقابلہ کے دوران ایک ملزم ہلاک ہوااورایک کس ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔

(جاری ہے)

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے واقعہ میں زخمی ہونے والے ایلیٹ اہلکار اے ایس آئی غفوراحمد کی بہترین نگہداشت کا حکم دیتے ہوئے کہاکہ زخمی اہلکار کی جلد صحت یابی کیلئے بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں