جولائی کو شفاف انتخابات کرانے کیلئے پرعزم ہیں،حسن عسکری

سانحہ مستونگ کے شہداء کے لواحقین کے غم میں برابر کی شریک ہیں، نگران وزیراعلی پنجاب

اتوار 15 جولائی 2018 22:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 جولائی2018ء) پنجاب کے نگران وزیراعلیٰ حسن عسکری نے کہا ہے کہ 25 جولائی کو شفاف انتخابات کرانے کیلئے پرعزم ہیں انہوں نے کہا کہ ہماری پوری کوشش ہوگی کہ شفاف انتخابات کو یقینی بنائیں ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز سانحہ مستونگ کی یاد میں پنجاب حکومت کی جانب سے یوم سوگ کے اعلان پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا نگران وزیراعلیٰ پنجاب حسن عسکری نے کہا کہ پنجاب حکومت سانحہ مستونگ کی پرزورمذمت کرتے ہوئے اور شہداء کے لواحقین کے غم میں برابر کی شریک ہیں انہوں نے سانحہ مستونگ کے شہداء کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی اور ان کی مغفرت کیلئے دعا بھی کی انہوں نے کہا کہ حالیہ دہشتگردی کے واقعات سے خوف وہراس کی فضاء ضرورقائم ہے اور دہشتگردی کے ممکنہ خطرات بھی موجود ہیں انہوں نے کہا کہ ان خطرات سے نمٹنے کیلئے ہم نے حکمت عملی مرتب کر لی ہے انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ 25 جولائی کا دن خیر وعافیت سے گزر جائیگا اور انتخابات کے نتائج کو تمام سیاسی جماعتیں تسلیم کرینگی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں