پنجاب بھر میں پولنگ سٹاف کی ٹریننگ کا عمل بخیر و خوبی مکمل ہو چکا ہے، عارف انور بلوچ

بدھ 18 جولائی 2018 16:05

لاہور۔18جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جولائی2018ء) صوبائی سیکر ٹری بلدیات پنجاب عارف انور بلوچ نے کہا ہے کہ لاہور سمیت پنجاب بھر میں پولنگ سٹاف کی ٹریننگ کا عمل بخیر و خوبی مکمل ہو چکا ہے، شفاف و پر امن انتخابات کے حوالے سے الیکشن کمیشن کی ہدایات کی روشنی میں انتظامات تقریبا مکمل کر لئے گئے ہیں، انہوں نے کہا کہ امن و امان کیلئے نگران حکومت کا ویژن بڑا کلیئر ہے ، انہوں نے کہا کہ پنجاب بھر میں انتخابی ضابطہ اخلاق پر عمل در آمد کو یقینی بنانے کیلئے دفعہ 144 نافذ کی جاچکی ہے، دوران پولنگ امیدوار ہو یا ان کے حامی، جو بھی قانون کو ہاتھ میں لینے کی کوشش کریگا یا دفعہ144کی خلاف ورزی کریگا ، اس کیخلاف کارروائی کی جائیگی، سیکر ٹری بلدیات نے کہا کہ پولنگ سٹاف کی ڈیوٹیوں کو یقینی بنانے کیلئے متعلقہ صوبائی و ضلعی اداروں کے ساتھ روابط میں میں ہیں، انہوں نے کہا کہ نگران وزیر اعلیٰ پنجاب کی گائیڈ لائنز اور چیف سیکر ٹری پنجاب کی رہنمائی میںکام کیا جا رہا ہے، انشاء اللہ ہم سب اپنے ٹاسک میںسر خرو ہوں گے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں