ضلع پشین کے حاجی عبدالعزیز کاکڑ محمد زئی طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے

ہفتہ 30 جون 2018 19:34

پشین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 30 جون2018ء) ضلع پشین کے کلی جنگل طورخیل سیدان کے حاجی عبدالعزیز کاکڑ محمد زئی طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے ۔

(جاری ہے)

مرحوم منظوراحمدکاکڑ،اللہ محمد کاکڑ،گل زمان کاکڑ،قدرت اللہ کاکڑ،احسان اللہ کاکڑکے والد ،حاجی رمضان کاکڑ،حاجی جمعہ خان کاکڑاورحاجی حضرت علی کاکڑ(مرحوم) کے بھتیجے ،حاجی نیاز محمد کاکڑ،حاجی عبدالغنی کاکڑ(مرحوم)کے بھائی ،حاجی بسم اللہ کاکڑ،شمس اللہ کاکڑ ،سمیع اللہ کاکڑکے چچازاد بھائی جبکہ عوامی نیشنل پارٹی کے یونٹ صدر رحمت اللہ کاکڑ،امان اللہ کاکڑ،محمدیونس کاکڑ، احمد اللہ کاکڑ ،نصیراحمد کاکڑکے چچاتھے انہیں گزشتہ روز کلی جنگل طورخیل کے قبرستان میں سپردخاک کردیا گیاجبکہ فاتحہ خوانی کا سلسلہ کلی جنگل طورخیل میں جاری ہے ۔

پشین میں شائع ہونے والی مزید خبریں