ساہیوال بورڈ انٹر میڈایٹ سالانہ 2015 ء کے نتائج کا اعلان کل ہو گا

جمعرات 10 ستمبر 2015 20:23

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 ستمبر۔2015ء) ساہیوال بورڈ انٹر میڈایٹ سالانہ 2015 ء کا رزلٹ 12 ستمبر بروز ہفتہ 10 بجے صبح شائع کر رہا ہے جو بورڈ کی ویب سائٹ www.bisesahiwal.edu.pk سے چیک کیا جا سکتا ہے ۔امیدوار اپنا رولنمبر کسی بھی موبائل سے 800292 پر ایس ایم ایس کر کے بھی رزلٹ حاصل کر سکتے ہیں ۔

(جاری ہے)

جمعرات کو کنٹرولر امتحانات سید طاہر حسین جعفری نے پریس ریلیز میں کہا کہ رزلٹ کی سی ڈی حبیب بینک کوٹ خادم علی شاہ برانچ میں 100/- روپے جمع کروا کر بھی حاصل کی جا سکتی ہے ۔واضح رہے کہ دفتری کوائف پورے نہ کرنے یا فیس بقایا ہونے کی صورت میں اس وقت تک نتیجے کا اعلان نہیں کیا جائے گا جب تک وہ طلباء و طالبات اپنے کوائف یا بقایا فیس جمع نہیں کروائیں گے۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں