ساہیوال ، قادر آباد کول پاور پرا جیکٹ میں چینی مزدوروں کا دو ماہ سے تنخواہیں نہ ملنے پر مظاہرہ اور دھرنا دیا

منگل 3 جنوری 2017 22:28

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 جنوری2017ء) قادر آباد کول پاور پرا جیکٹ ساہیوال کے زیر تعمیر منصوبہ کے چینی مزدوروں نے دو ماہ سے تنخواہیں نہ ملنے پر احتجاج کر تے ہوئے دھر نا دیا چینی مزدور وں نے آفیسرز کے SEPCOآفس میں ہنگامہ آرائی کی اور چینی افسروں پر الزام لگایا کہ انہوں نے دو ماہ سے ادا نہیں کی جس کی وجہ سے ان کے خاندان مالی مشکلات کا شکار ہیں اس دوران رینجرز نے احتجاجی چینی مزدوروں کو گھیرے میں لے لیا جس پر چینی مزدوروں نے تین سیکیورٹی آفسیر ملک نعمان سے کہا کہ اگر انہوں نے رینجر کو واپس نہ بلایا تو وہ اپنا احتجاج قادر آباد کول پاور پراجیکٹ کے باہر لے جائیں گے جس کے بعد رینجرز کو واپس بلا لیا گیا اور مظاہرہ کر نے والے چینی مزدوروں کو سیپکو کے حکام نے یقین دلایا کہ ان کی تنخواہیں 48گھنٹوں کے اندر ادا کر دی جائیں گی جس کے بعد چینی مزدوروں نے احتجاج اور دھر نا ختم کر دیا۔

(جاری ہے)

احتجاج اور دھرنے کے دوران قادر آباد کول پاور پراجیکٹ پر تعمیراتی کام 4گھنٹے تک بند رہا۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں