Urdu Columns by Sabookh Syed

سبوخ سید کے کالم

Sabookh Syed
سبوخ سید گذشتہ دس برسوں سے جیو ٹیلی ویژن سے منسلک ہیں ۔اس کے علاوہ آپ دی نیوز انٹرنیشنل اور روزنامہ جنگ کے لیے خصوصی رپورٹس اور کالم لکھتے رہتے ہیں ۔اردو پوائنٹ پر آپ کے کالم ”آیات بینات “کے عنوان سے مستقل شائع ہو تے ہیں ۔اس کے علاوہ کئی عالمی اخبارات اور جرائد میں بھی آپ کے مضامین شائع ہوتے ہیں ۔ مذہب ،ثقافت ،سیاست اور سیاحت کے موضوعات علاوہ دہشت گردی اور مذہبی جماعتیں آپ کی دلچسبی کے خصوصی میدان ہیں ۔ آپ نے پشاور یونی ورسٹی سے صحافت ،بین الاقوامی تعلقات ،اسلامیات اور عربی میں ماسٹر کیا ۔2004میں شیخ زید اسلامک یونی ورسٹی جامعہ پشاور سے بی اے آنرز کیا ۔آپ شیخ زید اسلامک سنٹر کے مجلے” ایکٹا “کے تین سال تک جبکہ جامعہ پشاور کے مجلے” مشعل “کے مدیر بھی رہے ۔ پشاور یونی ورسٹی کے شعبہ صحافت میں قائم کیمپس ریڈیو کی ٹیم کے بنیادی رکن رہے ۔ ریڈیو پاکستان پشاور سے یونی ورسٹی میگزین پروگرام بھی کر تے رہے ۔اس وقت بھی ریڈیوپاکستان کے نیوز اینڈ کرنٹ افیئر چینل سے منگل ،بدھ ،جمعرات اور جمعہ کو صبح نو بجے پروگرام نیا دن میں حالات اور واقعات پر اپنا تجزیہ اور تبصرہ پیش کر تے ہیں ۔ آپ نے صحافتی حوالے سے لیبیا ،مصر ، سعودی عرب ، دبئی ،اریٹریا ،جبوتی ،جرمنی ،بلجیم کے سفر کیے اور کئی شخصیات سے انٹرویوز بھی کیے ۔اس کے علاوہ گذشتہ بارہ برسوں سے پاکستانی صحافت میں بھرپور متحرک ہیں ۔
Records 1 To 20 (Total 32 Records)

Urdu Columns written by famous column writer Sabookh Syed on Urdu Point. Sabookh Syed has written 32 columns, and he is writing on the site since 22nd September 2012. Read the columns and articles about Pakistan, politics, international affairs and social issues by Sabookh Syed. Also columns of other famous writers are also published online.

کالم نگار سبوخ سید کے کالم پڑھئیے۔ سبوخ سید اردو پوائنٹ پر اب تک 32 کالم لکھ چکے ہیں، اور انکا پہلا کالم ہفتہ 22 ستمبر 2012 کو شائع کیا گیا۔ سبوخ سید اور دیگر مشہور کالم رائٹرز کے مضامین پڑھئیے