
مبارک ہو!
پیر 25 اگست 2014

ندیم تابانی
ماشاء اللہ نیا پاکستان بن گیا ہے، ہزاروں لوگ پارلے منٹ کے سامنے بیٹھے ہیں، جن کا پارلے منٹ سے کوئی تعلق نہیں ،ان میں دیہاتی بھی ہیں، شہری بھی ، پڑھے لکھے بھی ہیں گنوار بھی، بچے بھی ہیں جوان بھی، مرد ہیں تو خواتین بھی، کچھ اگر پہلے بھی آئے ہوں گے تو کئی پہلی بار ہی آئے ہوں گے، جنہوں نے کبھی یہاں آنے کا سوچا بھی نہیں تھا، اگر سوچا ہوگا تو بس سوچا ہی ہو گا ، ممکن ہے خواب میں آئے بھی ہوں لیکن اس خواب کی تعبیر ایسی نکلے گی ، اس کا خیال کب آیا ہو گا ان کو ، اور ایسا آنا بھی کیا آنا کہ یہیں رہنا پڑ جائے ، یہی ان کا گھر بن جائے، یہی ان کا بیڈروم کہلائے، یہی ڈرائنگ روم، یہی ڈائننگ ہال ، یہی، ان کا کچن یہی ان کا صحن ، حتی کہ یہی ان کا واش روم، جس جگہ چلتے یہ احساس ہوتا ہو کہ ہمارے چلنے سے یہ سڑک میلی نہ ہو جائے، گھاس کو تکلیف نہ ہو، کسی پودے کی طبیعت ناساز نہ ہو جائے،وہاں اب بلا تکلف کھایا پیا فضلہ بنا کے چھوڑ دیا جائے، ناک صاف کرنے کے لیے نازک پودوں کے پتے ٹشو پیپر بنا دیے جائیں،سڑک ہی بستر ،سڑک ہی تکیہ، ایسا پاکستان کس نے دیکھا کس نے سوچا ، لیکن عمران خان ایسا لیڈر ہے جو کہتا ہے کر کے دکھا تا ہے ، اس نے بنا کے دکھا دیا، خان صاحب نیا پاکستان مبارک ہو!
”ہا ہا ہا ! پاکستان ایکس مین سوسائٹی کا نام توسنا ہی ہو گا آپ نے، اس میں کون لوگ رہتے اور کیا کرتے ہیں ، پہلے کیا کرتے تھے، اس سے بھی آپ واقف ہی ہوں گے ، کیا آپ نے یہ بھی سنا ہے کہ انہوں نے پاکستان کی قومی اور تمام صوبائی اسمبلیوں کی تحلیل کا مطالبہ کر دیا ہے ، اور یہی ہم چاہتے ہیں“
”ہم تو تیار ہیں، پہلے بھی تیار تھے اب بھی تیار ہیں ، یہ بھی ٹھیک ہے کہ آئی ایس پی آر نے مسئلے کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کا مشورہ دیا ہے ، مگر یہ بھی تو جانیے کہ حکومت نے خورشید شاہ کو اپوزیشن لیڈر بنایا ہے جب کہ اصل اپوزیشن ہم ہیں، دھرنے دے کر ہم نے یہ بات میاں صاحب سے بھی منوائی ہے، اور آئی ایس پی آر کا پیغام بھی اسی طرف اشارہ ہے خود آرمی چیف نے بھی چھوٹے میاں سے ”بامقصد“ مذاکرات پر زور دیا ہے ، آپ کو جاننا چاہیے کہ با مقصد کس چیز کو کہا گیا اور اس سے کس کا مقصد پورا ہو گا؟“
بٹ کے ذرائع کا کہنا ہے حملے کا مقصد مسٹر قریشی کے خلاف نفرت کااظہار کرنا تھا ،ان کی سیاست نے ملتان کا نام بدنام کردیا ہے ۔
لاہور کے مشہور زمانہ گلو بٹ کے بعد ، گوجراں والا کے پومی بٹ سامنے آئے تھے، اور اب ملتان کے بلو بٹ، ن لیگ کے پاس ایک سے بڑھ کر بٹ پائے جاتے ہیں، اب تک سامنے آنے والوں میں گلو بٹ نمبر ون قرار دیے گئے ہیں، ان کا نام ہی کافی ہے، ڈاکٹر طاہرقادری ہوں یا عمران خان ،دونوں اپنے اپنے دھرنا خطبات میں کئی کئی بار گلو بٹ کا ذکر شر کررتے ہیں۔
####
” قادری صاحب ! کیا آپ جانتے ہیں کہ پارلے منٹ میاں صاحب کے ساتھ ہے، ارکان اسمبلی نے ان سے وزارت عظمی ہر گز نہ چھوڑنے کا کہا ہے اور کہا ہے وہ سب ان کے ساتھ ہیں، ان کی جماعت توپہلے ہی ساتھ تھی، اتحادی بھی ساتھ ہی تھے لیکن اب تو اپوزیشن بھی ساتھ ہے، سابق صدر آصف زرداری ہوں ، یا ہردم سپر مین الطاف بھائی ، سننے میں آیا ہے سول سروس کے لوگ بھی ان کے حامی ہیں اور شاید وکلاء بھی ان کے حامی ،اب آپ کیا کہتے ہیں؟“”ہا ہا ہا ! پاکستان ایکس مین سوسائٹی کا نام توسنا ہی ہو گا آپ نے، اس میں کون لوگ رہتے اور کیا کرتے ہیں ، پہلے کیا کرتے تھے، اس سے بھی آپ واقف ہی ہوں گے ، کیا آپ نے یہ بھی سنا ہے کہ انہوں نے پاکستان کی قومی اور تمام صوبائی اسمبلیوں کی تحلیل کا مطالبہ کر دیا ہے ، اور یہی ہم چاہتے ہیں“
####
”خان صاحب! یہ تو آپ نے یہ تو سنا ہی ہو گا کہ آئی ایس پی آر نے آپ اور حکومت دونوں سے کہا ہے کہ اپنے معاملات مذاکرات سے حل کریں، لگتا ہے یہ پیغام آپ کے لیے ہی ہے، کیوں کہ میاں صاحب تو پہلے ہی سے تیار ہیں ، تیار تو آپ نہیں تھے ، کیا اب آپ بھی تیار ہو گئے ہیں یا پہلے کی طرح ضد پر قائم ہیں؟“”ہم تو تیار ہیں، پہلے بھی تیار تھے اب بھی تیار ہیں ، یہ بھی ٹھیک ہے کہ آئی ایس پی آر نے مسئلے کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کا مشورہ دیا ہے ، مگر یہ بھی تو جانیے کہ حکومت نے خورشید شاہ کو اپوزیشن لیڈر بنایا ہے جب کہ اصل اپوزیشن ہم ہیں، دھرنے دے کر ہم نے یہ بات میاں صاحب سے بھی منوائی ہے، اور آئی ایس پی آر کا پیغام بھی اسی طرف اشارہ ہے خود آرمی چیف نے بھی چھوٹے میاں سے ”بامقصد“ مذاکرات پر زور دیا ہے ، آپ کو جاننا چاہیے کہ با مقصد کس چیز کو کہا گیا اور اس سے کس کا مقصد پورا ہو گا؟“
####
لیجیے جناب ایک نئے بٹ سے ملیے! یہ ہیں بلو بٹ، جو ن لیگ ملتان کے ضلعی صدر بتائے جاتے ہیں، بتایا جاتا ہے انہوں نے پاکستان احریک انصاف کے مرکزی رہ نماشاہ محمود قریشی کے گھرپر اپنے چند ساتھیوں کے ساتھ مل کر حملہ کیا، گھر کے مرکزی دروازے پر ڈنڈے برسائے ، قریشی صاحب کے پوسٹر پھاڑے، ان کے خلاف نعرہ بازی کی۔(جاری ہے)
لاہور کے مشہور زمانہ گلو بٹ کے بعد ، گوجراں والا کے پومی بٹ سامنے آئے تھے، اور اب ملتان کے بلو بٹ، ن لیگ کے پاس ایک سے بڑھ کر بٹ پائے جاتے ہیں، اب تک سامنے آنے والوں میں گلو بٹ نمبر ون قرار دیے گئے ہیں، ان کا نام ہی کافی ہے، ڈاکٹر طاہرقادری ہوں یا عمران خان ،دونوں اپنے اپنے دھرنا خطبات میں کئی کئی بار گلو بٹ کا ذکر شر کررتے ہیں۔
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
ABOUT US
Our Network
Who We Are
Site Links: Ramadan 2025 - Education - Urdu News - Breaking News - English News - PSL 2024 - Live Tv Channels - Urdu Horoscope - Horoscope in Urdu - Muslim Names in Urdu - Urdu Poetry - Love Poetry - Sad Poetry - Prize Bond - Mobile Prices in Pakistan - Train Timings - English to Urdu - Big Ticket - Translate English to Urdu - Ramadan Calendar - Prayer Times - DDF Raffle - SMS messages - Islamic Calendar - Events - Today Islamic Date - Travel - UAE Raffles - Flight Timings - Travel Guide - Prize Bond Schedule - Arabic News - Urdu Cooking Recipes - Directory - Pakistan Results - Past Papers - BISE - Schools in Pakistan - Academies & Tuition Centers - Car Prices - Bikes Prices
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.