
وفاقی بجٹ میں معذورافراد ایک بار پھر نظرانداز
پیر 9 جون 2014

قاسم علی
بجٹ عوام کیلئے ایک خوف کی علامت بن گیا ہے لفظوں سے کھیلتے نام نہاد معیشت دان ہمیں بظاہر تو موبائل کمپنیوں کی طرح نئے نئے پیکجزکا تعارف کرواتے اور کئی خوشخبریاں سناتے ہیں مگر کچھ ہی عرصہ بعدبیچاری بھولی بھالی عوام کو پتا چلتا ہے کہ آئی ایم ایف اورایسے ہی دیگر اداروں سے قرض کی مے پینے والے کیا ہاتھ دکھا گئے ۔لیکن اس وقت کچھ بھی نہیں ہوسکتا سوائے احتجاج کرنے کے۔
(جاری ہے)
کسی شاعر نے شائد اسی موقع کیلئے کہا تھا کہ
دیتے ہیں دھوکہ یہ بازی گر کھلا
یا انتہائی خراب حالات میں وہ ایسی زندگی بسر کررہے ہیں کہ شائد اب ان کے پچاس لاکھ سانس بھی باقی نہ ہوں مگر واہ ری حکومت تیرے کیا کہنے معذوروں کو سہولت دینے کیلئے انتخاب کیا بھی تو اپنے ہی ''پیربھائیوں''کا۔
اس بجٹ کی ایک اور خاص بات ملتان میں میٹروبس اور لاہور میں میٹروٹرین کے منصوبوں کا آغاز ہے ملتان میٹربس منصوبہ کیلئے چالیس ارب روپے کی رقم بجٹ میں مختص کربھی دی گئی ہے اسی طرح میٹر ٹرین منصوبہ پر ڈیڑھ کھرب روپے لاگت آئے گی ۔اگرچہ عوام کو بہتر سفری سہولتیں فراہم کرنا بھی حکومت کی ذمہ داری ہے جس کیلئے میاں شہبازشریف کی کوششیں لائق تحسین ہیں مگر یہ بھی ایک حقیقت ہے کہ ایسی چیزیں خوشحالی میں ہی جچتی ہیں نہ کہ ایک ایسے وقت میں جب کہ ملک کی سب سے بڑی کمیونٹی معذورافراد پر مبنی ہو اور حکومتی و معاشرتی بے حسی و بے اعتنائی کے ہاتھوں عاجز آکر زندگی اور موت کی جنگ لڑ رہی ہو ۔میراخیال ہے اگر اگر حکومت ان دو ہی منصوبوں پر آنے والی لاگت کو معذورافراد کی بحالی اور ان کو روزگار اور سہولیات کی فراہمی پر خرچ کردیتی تو اس سے معذورکمیونٹی کے ایک بڑے حصے کی زندگیوں میں انقلاب پرپا ہوجاتا خصوصاََ وہ معذورلوگ جو انتہائی باصلاحیت اور تعلیم یافتہ ہونے کے باوجودصرف وسائل نہ ہونے کے باوجود گھروں میں بیکار بیٹھے گل سڑرہے ہیں اور اپنے ہی گھروالوں پر بوجھ بنے بیٹھے ہیں یقین کریں یہ لوگ ذرا سی ہمت ،حوصلہ افزائی اور وسائل کی دستابی سے ایسے کارہائے نمایاں سرانجام دے سکتے ہیں کہ پوری دنیا حیرت زدہ رہ جائے مگر ضرورت صرف مخلصانہ کوششوں کی ہے۔
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
متعلقہ عنوان :
قاسم علی کے کالمز
-
فیک بک
بدھ 10 مئی 2017
-
سوشل میڈیا کا بے ہنگم استعمال اور ہمارے معاشرتی رویے
پیر 13 مارچ 2017
-
رجب طیب ،امت مسلمہ اور امریکہ
جمعرات 24 نومبر 2016
-
امریکی جارحیت کا پردہ چاک کرتی جان چلکٹ رپورٹ
ہفتہ 9 جولائی 2016
-
اور اب قوم کے معمار بھی سڑکوں پر
جمعہ 3 جون 2016
-
نیشنل ایکشن پلان کہاں ہے؟
جمعرات 31 مارچ 2016
-
ہوکائیدو سے دیپالپور تک
جمعرات 28 جنوری 2016
-
ہائے اس زودِ پشیماں کا پشیماں ہونا
بدھ 28 اکتوبر 2015
قاسم علی کے مزید کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.