زینب کے قتل کے ذمہ دار

جمعرات جنوری

Rida Nazir

ردا نذیر

پاکستان کے دانش ور نے کہا ہے کہ عورتوں کا لباس ذمہ دار ہے کہ ان کا ریپ کیا جائے اوربہت سے لوگ اندھی تقلید میں ہاں میں ہاں کررہے ہیں وہ معصوم پھول جو سر پر ٹوپی سجائے شلوار قمیض پہن کر ہاتھوں میں دنیا کی مقدس ترین کتاب کے سپارے لیکر جب مدرسوں میں جاتے ہیں تو مولوی اور قاری کیا ان کے کپڑوں کی وجہ سے اُن کو اپنی ہوس کا نشانہ بناتے ہیں اور یا مقبول جان صاحب نے کیا سات سالہ بچی کی ادائیں اور اسکے کپڑے ذمہ دار ہیں ؟ذمہ دار اور قصور وار ہے کردار تربیت اور بیمار معاشرے کی گندی ذہنیت آپ کے معاشرے کے پڑھے لکھے عزت دار مرد اپنی بہنوں اور بیویوں کو سنبھال کر رکھنے والے غیرت مند موقع ملتے ہی دوسروں کی عزتوں پرہاتھ صاف کرلیتے ہیں جو کتاب عورت کو پردہ کا حکم دیتی ہے وہی کتاب مردوں کو بھی نگاہ نیچی کرنے کا درس دیتی ہے شرم اور حیا تو مردوں اور عورتوں دونوں کے لیے ہے پاکستان مرد تو عورتوں کو اپنی گدنی نظروں سے ہی کھاجاتے ہی حسن یوسف کے قصیدے پڑھنے والوں کردار یوسف کو بھولتے کیوں ہو۔

© جملہ حقوق بحق ادارہ اُردو پوائنٹ محفوظ ہیں۔ © www.UrduPoint.com

Your Thoughts and Comments

Urdu Column Zainab K Qatal K Zimedar Column By Rida Nazir, the column was published on 18 January 2018. Rida Nazir has written 296 columns on Urdu Point. Read all columns written by Rida Nazir on the site, related to politics, social issues and international affairs with in depth analysis and research.