
بدل رہے ہیں زمانہ کو ہم اشاروں سے
اتوار 19 مارچ 2017

ساجد خان
۔اکثر نوجوانوں کو جالب کےشعرازبر تھے اور موجودہ حالات میں جالب کی شاعری، اس وقت کی آواز لگتی ہے۔ ایک نوجوان طالبہ نے جالب کے یہ شعر سنائے
جہالت قہقہے برسا رہی ہے
ادب پر افسروں کا ہے تسلط
حکومت شاعری فرما رہی ہے
بدل رہے ہیں زمانہ کو ہم اشاروں سے
(جاری ہے)
میں سوچ رہا تھا کہ جالب نے کس موسم اور کن حالات میں یہ رباعی نما شعر لکھے ہونگے۔ اس وقت بھی کچھ ویسی ہی کیفیت نظر آرہی ہے معاشرہ میں جو ذہانت سے سلوک ہورہا ہے وہ بھی خوب ہے۔ جب جالب نے یہ شعر کہے اس وقت ملک پر رائٹر گلڈ، ادیبوں کے ترجمان کے طور پر سرکاری آواز تھی۔ میرا خیال ہے کہ سابق فیلڈ مارشل محمد ایوب خاں کا زمانہ تھا جب سرکاری طور پر ادیبوں پردست شفقت رکھنے کے لیے جمیل الدین عالی اورقدرت ا للہ شہاب نمایاں کردار ا دا کررہے تھے۔ اس زمانہ میں بھی جالب حق اور سچ کی آواز تھا اور لوگوں کو انقلاب کے لیے اکساتا رہتا تھا اور یہ بات افسرشاہی کو بہت ناگوار گزرتی تھی اوران کے ہم عصرادیب ا ور شاعر بھی حبیب کی شاعری سے گھبراتے تھے۔اس زمانہ میں میری بھی جالب سے کچھ کچھ شناسائی تھی اور مجھ کو اس کی خودداری کا احساس تھا۔
یہ سب نوجوان طالب علم من چلے سے لگتے ہیں۔ ا ن کو حالات پر اعتبارنہیں۔ جالب کو بھی کچھ ایسا ہی روگ لگا ہوا تھا۔ جالب کا زمانہ میڈیا کے حوالہ سے ایک قدامت پسند صحافت کا دور تھا مگراخباروں پر لوگوں کا اعتبار تھا۔ اب اخباروں کے ساتھ ساتھ ٹی وی چینل بھی آچکے ہیں۔ ہماری سرکار کا کہنا ہے کہ یہ سب جمہوریت کا ثمر ہے اور کیا اچھا ثمر ہے جس سے عوام کی حیثیت مشکوک اور جمہوریت کا کردار محدود ہوتا نظرآرہا ہے۔ مجھے نہیں معلوم
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
ساجد خان کے کالمز
-
بدلے کے بغیر بدلنا ہوگا ریاست کو!
پیر 17 جولائی 2023
-
سچ بولنامشکل، لکھنا بہت آسان
پیر 10 جولائی 2023
-
کیوں ڈریں زندگی میں کیاہوگا!
بدھ 7 جون 2023
-
خواب جو خیال نہیں بنتے!
پیر 11 ستمبر 2017
-
کتابیں اپنے آباء کی
اتوار 27 اگست 2017
-
طاق پر جزدان میں لپٹی دعائیں رہ گئیں
ہفتہ 19 اگست 2017
-
بدل رہے ہیں زمانہ کو ہم اشاروں سے
اتوار 19 مارچ 2017
-
یہ سلسلہ ٹوٹا نہیں دور کی زنجیر کا
جمعہ 27 جنوری 2017
ساجد خان کے مزید کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.