
Columns about Ghulam Mustafa Jatoi
غلام مصطفی جتوئی کے بارے میں کالم

غلام مصطفی جتوئی پاکستان کے سیاستدان اور سابق نگراں وزیراعظم ، نیشنل پیپلزپارٹی کے سربراہ اور معروف سیاستدان غلام مصطفی جتوئی 14 اگست 1931ء کو سندھ کے ضلع نواب شاہ کے علاقے نیو جتوئی میں پیدا ہوئے اور طویل علالت کے بعد 78 سال کی عمر میں 20 نومبر 2009ء کو لندن میں وفات ہوئے ۔ غلام مصطفی جتوئی نے 1952ء ءمیں اپنی سیاسی زندگی کا آغاز کیا اور اسی سال ہی ضلع نوابشاہ کے ڈسٹرکٹ بورڈ کے چیئرمین بنے ۔ انہیں یہ اعزاز حاصل تھا کہ وہ ڈسٹرکٹ بورڈ کے سب سے کم عمر چیئرمین تھے۔ ۔1958ء میں پہلی مرتبہ مغربی پاکستان کی صوبائی اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے ۔1965ءمیں انہوں نے یہ الیکشن دوبارہ جیتا ۔ 1969ءمیں پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کرلی اور 1970ءمیں پیپلزپارٹی کے ٹکٹ پر قومی اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے ۔ اس دوران وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کی حکومت میں ان کو سیاسی امور ، پورٹ اینڈ شپنگ ، کمیونی کیشن، قدرتی وسائل ، ریلوے اور ٹیلی کمیونی کیشن کے عہدے دیئے گئے۔ غلام مصطفیٰ جتوئی 1973ءمیں وزیراعلیٰ سندھ بنے اور یہ عہدہ ان کے پاس 1977ءتک رہا۔ جبکہ انہیں یہ بھی امتیاز حاصل ہے کہ وہ مارشل لاءسے پہلے سندھ میں سب سے زیادہ عرصے تک وزیراعلیٰ رہنے والے شخص تھے ۔ مصطفی جتوئی نے بحالی جمہوریت تحریک (ایم آر ڈی) میں اہم کردار ادا کیا۔ انہیں 1983ء اور 1985ء میں گرفتار بھی کیا گیا۔ بعد ازاں انہوں نے نیشنل پیپلزپارٹی کے نام سے ایک جماعت قائم کی ۔کئی بڑے لیڈروں نے اس جماعت میں شمولیت اختیار کی ۔ مصطفی جتوئی اس پارٹی کے چیئرمین تھے۔
-
تحریکِ اعتماد اور عدم اعتماد کی تاریخ!
(زین کلیم خان)
-
3 مارچ کے بعد کیا ہوگا؟
(خالد عمران)
-
سلیکٹڈ سے الیکٹڈ تک کا سفر
(سید سردار احمد پیرزادہ)
-
اپنے اپنے مفادات نے ہم کو یکجا کیا
(میاں محمد اشرف کمالوی)
-
بجٹ سے کراچی کے احساس محرومی میں اضافہ
(مبشر میر)
-
پورے ملک میں لاڑکانہ الیکشن کی گونج
(مبشر میر)
Latest photos of Ghulam Mustafa Jatoi and Latest news in Urdu - Full photo coverage on Ghulam Mustafa Jatoi, watch photo galleries, pictures and new photos. Live updates of today Ghulam Mustafa Jatoi news and full coverage. Watch videos in Youtube and dailymotion format, share the photos via Facebook, Twitter, Whatsapp etc.
غلام مصطفی جتوئی پر تازہ ترین کالم پڑھئیے غلام مصطفی جتوئی کے بارے میں لکھے گئے کالم مشہور کالم نگاروں کے قلم سے۔ پڑھئیے تفصیلی تجزیہ، مشہور تجزیہ نگاروں کے خیالات اور مشاہدات۔ صرف اردو پوائنٹ پر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.