پاکستان کے پانچویں وزیراعظم حسین شہید سہروردی کی برسی 5 دسمبر کو منائی جائیگی

بدھ 4 دسمبر 2024 17:58

عارف والا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 دسمبر2024ء) پاکستان کے پانچویں وزیراعظم حسین شہید سہروردی کی61 ویں برسی 5 دسمبر کو منائی جائیگی۔ وہ 1956 سے 1957 تک پاکستان کے وزیراعظم رہے ہیں اوران کو قائد اعظم محمد علی جناح ؒ کے قریبی ساتھیوں میں شمارکیا جاتا تھا۔

(جاری ہے)

حسین شہید سہروردی ستمبر1892 کو بنگال کے ایک سیاسی گھرانے میں میں پیدا ہوئے وہ اسکندر مرزا کے دورحکومت میں 12ستمبر1956 کوپاکستان کے پانچویں وزیراعظم بنے لیکن اکتوبر 1957میں انہوں نے صدر اسکندر مرزا سے اختلافات کی بناء پر وزارت عظمی ٰ سے استعفی ٰ دے دیا تھا وہ 5دسمبر1963 کو انتقال کرگئے۔\378